خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 583 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 583

خطبات طاہر جلد 16 583 خطبہ جمعہ 8 اگست 1997ء کر سکتے ہو سب کرو میرا بال بیکا نہیں کر سکو گے میں ضرور بڑھوں گا اور ضرور پھیلوں گا یہاں تک کہ قو میں مجھ سے برکت پائیں گی۔یہ اعلان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تھا۔اس اعلان کو حضرت نوح کے اس اعلان سے ملا کر دیکھیں بعینہ وہی بات ہے۔اسی لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کوکشتی بنانے کا حکم تھا اور وہ کشتی کیا تھی اس سلسلے میں کچھ پہلے بھی میں عرض کر چکا ہوں، کچھ اب بھی کروں گا، کچھ آئندہ بھی یہ باتیں ہوتی رہیں گی مگر یہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب کشتی میں سوار ہوں۔اس کشتی میں سوار ہوں جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بنائی ہے اور جس کشتی کے متعلق حفاظت کا وعدہ ہے۔کوئی دنیا کی طاقت آپ کو ذرہ بھر بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی اگر آپ اس کشتی میں سوار ہوں اور وہ سارے آپ کی نظر کے سامنے دیکھتے دیکھتے ایک کے بعد دوسرا ڈوبتے چلے جائیں گے۔یہ وہ تقدیر ہے جس کو تبدیل کرنے کی دنیا میں طاقت نہیں۔یہ وہ تقدیر ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے مباہلے کا چیلنج دیا تھا۔اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس سال جو عظیم الشان کامیابیاں جماعت کو حاصل ہوئی ہیں وہ کچھ آپ نے اپنی آنکھوں سے جلسہ سالانہ پر مشاہدہ کر لیں ، کچھ اپنے کانوں سے سن لیں ، کچھ اور بھی ہیں جن کا ذکر سال بھر چلتا رہے گا۔اور ان کامیابیوں کے مقابل پر جو ذلت اور توہین ، اہانت نصیب ہوئی ہے وہ نا قابل بیان ہے اس قدر بے بس ہو چکے ہیں کہ اس کا ذکر کرتے ہوئے بھی ان کی جان نکلتی ہے۔آئیں بائیں شائیں، الٹ پلٹ بیان دے رہے ہیں اخبارات میں ، ان کے بیان اٹھا کر دیکھ لیں۔جنگ کے بعض صفحات لمبی لمبی داڑھیوں سے کالے ہوئے ہوں گے، کئی قسم کی چادریں سروں پہ اوڑھی ہوئی ہوں گی، کئی قسم کے ٹوپ لگائے ہوں گے مگر شاذ ہی کوئی ایسا ہوتا ہو جو ان کو دیکھے بھی ورنہ کسی کو کیا مصیبت پڑی ہے ان کو غور سے دیکھے ان میں تلاش کرے کہ کون سا مولوی ہے جس کا چہرہ میں نے دیکھنا ہے۔ان کے بڑے بڑے بیانات آپ پڑھیں گے سخت بے چین ہیں سخت بے قرار ہیں بڑی بڑی مجالس کے نام پر ایک دو چار سو آدمیوں کو مخاطب ہوتے ہیں اور بڑے بلند بانگ دعاوی کرتے ہیں کہ ہم نے احمدیت کو شکست دے دی۔کیسے شکست دی؟ کہاں دی ؟ اس شکست کے کچھ آثار تو دکھاؤ۔دنیا کے کس ملک میں دی؟ آپ ساری نظر کل عالم پر دوڑا کے دیکھ لیں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر جگہ احمدیت کامیابیوں کے بعد کامیابیوں کے سفر کر رہی ہے۔ہر فتح کے بعد ایک اور فتح نصیب ہو