خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 575 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 575

خطبات طاہر جلد 16 575 خطبہ جمعہ یکم راگست 1997ء ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ہم صرف خود اس مسلک پر قائم نہیں بلکہ آپ کو بار بار توجہ دلائی جاتی ہے کہ اپنے اہل کو بھی اسی مسلک پر ڈالیں۔جب غیر اللہ نے اپنے اہل کو اپنے مسالک پر ڈال لیا ہے تم اپنے اہل وعیال کی فکر کرو ان کو اپنے مسلک پر ڈالو اور نتیجے سے بے پروا ہو جاؤ کیونکہ قیامت کے دن تمہیں خسران مبین نہیں ہوگی بلکہ فوز عظیم حاصل ہوگی۔قیامت کے دن تمہیں سب سے بڑی کامیابیاں عطا ہوں گی لیکن مومنوں کے ساتھ صرف قیامت کے وعدے نہیں اس دنیا کے بھی وعدے موجود ہیں۔ساری تاریخ مذاہب پر آپ نظر ڈال کے دیکھیں یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ کو دنیا میں مومن ایسے نظر آئیں جو دنیا کے لحاظ سے مستقل گھاٹا کھانے والے ہوں ان کی تو دنیا بنتی ہی دین کی خاطر قربانیوں سے ہے۔اب اس کی مثالیں آپ سامنے رکھیں تو آپ کو میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ ان کامیابیوں کی خاطر اپنے دین کو ڈھالیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ دین کو اللہ کے لئے خالص کر دیں اور یہ جوز ائد نعمتیں ہیں یہ تو آپ کو ملنی ہی ملتی ہیں ان سے تو انکار ممکن ہی نہیں ہے لیکن ان نعمتوں کی خاطر اگر آپ نے دین کو ڈھالا تو آپ مُخْلِصًاله دِینی نہیں رہیں گے۔اس فرق کو میں نمایاں طور پر آپ کے سامنے کھولنا چاہتا ہوں۔جن نعمتوں کا میں ذکر کروں گا اللہ تعالیٰ کے جن فضلوں کا اس دنیا میں نازل ہونے کا میں ذکر کروں گا ہ فضل مُخْلِصًا لَّهُ دِینی والوں کو ان کی ان نسلوں کی صورت میں بھی عطا ہوئے ہیں جو دین سے ہٹ گئے۔یہ فضل اس دنیا میں بھی نازل ہوتے ہیں، ہوتے چلے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنا وعدہ نہیں روکتا اپنے ہاتھ نہیں بند کر تا اس کے ہاتھ کھلے ہیں اور وہ کھلے ہاتھوں سےمخلصین کی اولا د کو دیتا چلا جاتا ہے پھر ہر ایک اس میں سے اپنا جواب دہ ہے۔مگر اگر آپ نے دین کو خدا کے لئے خالص نہ کیا ، اس نعمت کی خاطر خدا کے حضور جھکے تو آپ کا دین بھی گیا اور آپ کی دنیا بھی رائیگاں گئی۔تبلیغ کے میدان میں اس بات کو پیش نظر رکھ کے ہمیشہ اس کا شعور بیدار رکھتے ہوئے آپ نے آگے بڑھنا ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم کو دیکھیں حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی میں قوم کو کیا کامیابی ملی تھی اگر حضرت عیسی مُخْلِصًاله دِینی نہ ہوتے تو کبھی کا اس دین کو چھوڑ کر کہیں جاچکے ہوتے جس دین میں دکھوں کے سوا کچھ نصیب ہی نہ ہو لیکن ان دکھوں نے آپ کے مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي ہونے کو ثابت کر دیا۔ان مصیبتوں نے یہ بتا دیا کہ یہ بندہ ایک ایسا بندہ ہے جس کا دین محض اللہ کے لئے ہے اور غیر اللہ کے لئے نہیں ہے۔پھر جو پھلوں کا دور شروع ہوا ہے نعمتیں شروع ہوئی ہیں آج تک آپ ان نعمتوں