خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 574
خطبات طاہر جلد 16 574 خطبه جمعه یکم راگست 1997 ء اب تیرا دین خالص ہے اب تو اعلان کر سکتا ہے اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِینِی۔معاً بعد فرماتا ہے فَاعْبُدُوا مَا شِئْتُمْ مِنْ دُونِ، پس اے لوگو تم جس کی چاہو عبادت کرتے پھر وجس کا چاہے دین اختیار کرو۔دین ملک اختیار کرو یا اپنی انانیت کا دین اختیار کرو جس کی چاہو عبادت کرتے رہو تمہارا ہر فعل، تمہاری ہر عبادت، تمہارا اٹھنا بیٹھنا غیر اللہ کے لئے ہو جائے گا اللہ کے لئے نہیں ہوگا اور اس کا نتیجہ اس دنیا میں تم نہ بھی دیکھو اس دنیا میں اس کا نتیجہ لازماً نکالا جائے گا۔قُلْ اِنَّ الْخَسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَأَهْلِيْهِمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ ي اپنی طرف سے سمجھتے ہیں کہ دنیا کے بڑے بڑے کاروباروں پر قبضہ کر لیا ہے حکومت کے نمائندے ہیں جس طرح چاہیں قانون سازی کریں خدا کے نام پر جو چاہیں بنی نوع انسان کے ساتھ سلوک کرتے رہیں ہمیں کوئی بھی نہیں پوچھے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پوچھے جاؤ گے اور اس دنیا میں بظاہر تمہارے اعمال نتیجہ خیز ہو بھی جائیں تو آخرت میں تم ضرور گھاٹا پانے والے ہو گے اور اصل گھاٹا کھانے والا وہی ہے جس کا اپنا نفس گھاٹے میں ہو اس کے اہل و عیال گھاٹے میں ہوں اس کے پیچھے چلنے والے گھاٹے میں ہوں یعنی یہ نتیجہ يَوْمَ الْقِیمَةِ کو نکلے گا جس دن تم اپنے اعمال تبدیل نہیں کر سکو گے۔يَوْمَ الْقِيمَةِ کو نتیجہ نکالنا جو ہے یہ بظاہر انسان سمجھتا ہے کہ دور کی بات کی جارہی ہے مگر سمز میں سب سے بڑی بات ہے اگر اس دنیا میں بدی کا نتیجہ ساتھ ساتھ نکلے تو کئی انسان بدی سے ہٹ بھی سکتے ہیں مگر وہ لوگ جن کو پتاہی بعد میں چلے جبکہ امتحان کا وقت ختم ہواور نتیجہ نکل آئے وہ بے چارے کیا کر سکتے ہیں اور دنیا میں بھی امتحانات کے نتیجے جب نکلتے ہیں تو طالب علم بعض سر پیٹ کے بیٹھ جاتے ہیں مگر کچھ نہیں کر سکتے۔پرچے دینے کا وقت ختم ہو گیا اب صرف اعلان ہو رہا ہے کہ کس نے محنت کی کس نے ذہانت سے کام لیا انہی معنوں میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہیں چھٹی ہے جس کی چاہو عبادت کرتے پھرو۔قُلْ إِنَّ الْخَسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ وَأَهْلِيْهِمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ گھانا کھانے والے تو وہ ہیں جو اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو گھاٹے میں ڈال رہے ہیں اور پتا چلے گا قیامت کے دن۔اَلَا ذُلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ خبر دار یہ وہ نقصان کا سودا ہے جو کھلا کھلا نقصان ہے۔پس جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے جس مسلک پر ڈالا ہے آپ میں سے ہر ایک جانتا ہے کہ یہ مسلک خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دین اللہ کا مسلک ہے۔دین اللہ کی اطاعت اور جماعت احمد یہ