خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 548
خطبات طاہر جلد 16 548 خطبہ جمعہ 25 / جولائی 1997ء اور جو مضامین حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چنے وہ بھی ایسے مضامین تھے جن کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ اس سے پہلے میں مسلسل اس سال اپنے خطبات میں ان مضامین کو موضوع بنا چکا ہوں۔تو یہ ایک اتفاق نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اشارہ تھا جس سے معلوم ہوا کہ ہمارا اس دفعہ کا جلسہ 1897 ء کے جلسے سے کئی طرح کی مشابہت رکھے گا اور یہ سال بھی ایک خصوصی سال ہے۔جب اس طرف توجہ ہوئی تو میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات جو 1897ء میں ہوئے تھے ان کو نکلوایا اور وہ الہامات کا سلسلہ اپنی ذات میں جماعت احمدیہ کے لئے ایک عظیم الشان خوشخبری ہے۔چنانچہ بہت سے ایسے امور ہیں جو اس جلسے سے خاص تعلق رکھتے ہیں جن کو انشاء اللہ تعالیٰ اختتامی اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور پھر آئندہ آنے والے اجلاس میں یا جتنے بھی اجلاس ہوں گے ان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے 1897ء میں ہونے والے جلسے کی نقل ہی پیش کی جائے گی اور بہت سے ایسے مضامین ہیں جو طے شدہ ہیں۔حضرت اقدس کے اپنے الفاظ میں بیان شدہ ہیں۔مجھے وہ صرف آپ کے سامنے پڑھ کر سنانے ہیں اور آپ کو اپنی یادداشت کے حوالے سے یہ دیکھنا ہوگا کہ بعینہ یہی باتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1897ء کے جلسے کے لئے چینی تھیں وہ اس سال میں احباب کی خدمت میں پیش کرتا رہا ہوں۔مگر بہتر الفاظ میں اور خدا تعالیٰ کی تائید سے بھر پور الفاظ میں میں انشاء اللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان میں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔آج کے خطبہ کے لئے میں نے صرف الہامات کو موضوع سخن بنایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو الہامات اس سال یعنی 1897ء میں ہوئے جو اب 1997ء بن چکا ہے یعنی پورے سو سال کے بعد جو 97 ء کا سال ظہور پذیر ہو رہا ہے اس سال میں ایک سوسال پہلے یعنی 97ء کے سال میں ایک سو سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو الہامات ہوئے وہ اپنی ذات میں ایک عجیب شان رکھتے ہیں اور جماعت احمدیہ کے لئے آئندہ بہت بڑی خوشخبریاں لے کر آئے ہیں۔3 جنوری 1997ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کہ چند روز ہوئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ مبشر الہام ہوا انى مع الافواج اتیک بغتة یعنی میں فوجوں