خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 529
خطبات طاہر جلد 16 529 خطبہ جمعہ 18 جولائی 1997ء جلسہ اس مقصد کی خاطر ہے کہ خدا کے بندے خدا کے ہو جائیں جو عبادت کے بغیر ممکن نہیں۔( خطبه جمعه فرمودہ 18 جولائی 1997ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: وَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَدِّرُ تَبْذِيرًا إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيْطِيْنِ وَكَانَ الشَّيْطَنُ لِرَبِّهِ كَفُورًا بنی اسرائیل : 27 ،28) پھر فرمایا: جلسہ سالانہ میں اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور وہی دن پھر آگئے ہیں جو ہر سال ہمیشہ آتے رہتے ہیں۔یہ ایک ہفتہ جلسے کی مختلف تیاریوں میں خصوصیت کے ساتھ مصروف رہے گا۔خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مختلف نئے چہرے دکھائی دینے لگے ہیں جو محض جلسے کی خاطر رونما ہوتے ہیں اور جلسے کے بعد پھر واپس اپنے وطن کو لوٹتے ہیں۔مختلف ممالک سے اس جلسے میں شرکت کے لئے کچھ دوست آچکے ہیں، کچھ آرہے ہیں۔اس لئے انہی دنوں کی باتیں جو ہمیشہ دہرائی جاتی ہیں وہی دہرائی جائیں گی۔آج کے خطبے میں میں وہی باتیں آپ کو یاد کراؤں گا جو ہمیشہ یاد کراتا رہتا ہوں لیکن جلسہ کے موقع پر ہماری کچھ ذمہ داریاں ہیں جو خاص اس جلسے سے تعلق رکھتی ہیں۔سب سے پہلے تو آنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں جو اور بھی آئیں گے، بعد میں آئیں گے ان سب کو بحیثیت امام جماعت احمدیہ بھی اور بحیثیت انگلستان میں رہنے والے آپ کے سب