خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 433 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 433

خطبات طاہر جلد 16 433 خطبہ جمعہ 13 / جون 1997 ء پاس پہنچے۔اب اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیں کہ انہوں نے جو د وادی ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ان کی جلد بالکل صاف اور شفاف نکل آئی اس کا نشان تک باقی نہیں رہا اور وہ پھر ڈاکٹر کے پاس گیا۔اس نے کہا ذرا میرا معائنہ تو کرو۔اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔اس نے کہا میں نے تو کبھی دیکھا ہی نہیں زندگی میں ایسا واقعہ اور یہ ہو نہیں سکتا۔اس نے کہا غور سے دیکھو ہوا ہے یہ بتاؤ کیسے ہوا تھا اس نے کہا یہ جو احمدی مبلغ ہے اس کے پاس میں گیا تھا۔چند دن کے بعد، قیوم صاحب ہی بتا رہے تھے، مبلغ کے پاس وہ ڈاکٹر صاحب پہنچ گئے۔کہا معاف کرنا مجھے آپ کی بڑی سخت ضرورت ہے۔میرے پاس اسی مرض کا ایک اور مریض آگیا ہے اور مجھے پتا ہے میں کچھ نہیں کرسکتا۔تو آپ مہربانی فرما کر مجھے بتائیں اور جیسا کہ میں نے احمدیوں کو ہر جگہ کہا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے مجھے نعمت عطا فرمائی ہے میں آپ کو دے رہا ہوں آپ آگے بانٹیں، ہرگز کنجوسی نہیں کرنی نسخوں میں۔چنانچہ انہوں نے فوراً ان کو نسخہ دیا اور اللہ کے فضل سے ان کے سارے مریض جو اس کے بعد ، جن کا بھی علم ہے ان کو ، وہ ٹھیک ہونے لگ گئے۔ہومیو پیتھی کو آپ مانیں یا نہ مانیں اللہ تعالیٰ نے تبلیغی نظام میں ہومیو پیتھی کو ایک خدمت گار بنا دیا ہے اور اس سے استفادہ اس طرح بھی کیا جا سکتا ہے جیسا کہ کئی جگہ پاکستان میں کیا جارہا ہے۔کئی ایسے بڑے سخت مخالف ہیں کڑر، جن کو کوئی دلچسپی نہیں ہے جماعت میں، سننے کے لئے تیار نہیں مگر بیمار تو ہوتے ہیں۔آئے دن مصیبت پڑی ہے پاکستان میں تو اتنی گندی فضا ہوگئی ہے کہ کھانے کو وہ کلاشن کوف کی گولیاں ملتی ہیں اور بیماریاں اتنی عام، خوراک اتنی گندی کہ مصیبت پڑی ہوئی ہے۔اللہ رحم کرے اس ملک پر بہت ہی برا حال ہورہا ہے اب تو گندی خوراک بھی کم ملتی ہے۔تو وہاں احمدی جو عقل والے ہیں وہ یہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ان کو پتا چلتا ہے کسی مریض کا جس کو شفا نہیں ہو رہی اس کو کہتے ہیں کہ دیکھو جماعت احمدیہ چھوڑو ایک طرف مگر ہمارے امام جو ہیں وہ ہومیو پیتھک جانتے ہیں یہ کتاب ہے ذرا مطالعہ کر لو اور اپنے لئے خود دیکھو کوئی دوا ہے کس میں شفا ہے اور بعض ایسے ہیں جو کتاب پڑھتے ہیں پھر مجھے خط لکھتے ہیں۔کہتے ہیں ہماری تو آنکھیں کھل گئیں کیونکہ جو میں نے کتاب لکھی ہے وہ محض ہو میو پیتھی کی خاطر نہیں لکھی وہ آنحضرت مے کے اس ارشاد کے تابع میں یہ ان خزانوں میں سے ہے جو بانٹ رہا ہوں العلم علمان علم الادیان و علم الابدان (حلية الاولياء وطبقات الأصفياء الامام الشافعي )