خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 372 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 372

خطبات طاہر جلد 16 372 خطبہ جمعہ 23 رمئی 1997ء سے دوری کا نام ہے۔پس وہ ہو جائیں کہ آپ کا نام صفات الہی ہی ہو جائے یعنی صفات الہی کا ایک دوسرا نام آپ ہو جا ئیں۔آپ سے جڑنا صفات الہی سے جڑنا بن جائے۔آپ سے دوری صفات الہی سے دوری ہو جائے۔یہ اگر آپ میں طاقت ہے، یہ کر سکتے ہیں اور ہر انسان میں یہ طاقت ہے کہ اپنی اپنی توفیق ، اپنے اپنے دائرے میں ایسا کر دکھائے تو پھر لازماً دنیا کی ہر قوم آپ سے تعلق جوڑے گی۔لازماً آپ ہی کے حوالے سے پھر تو حید کل عالم میں پھیلے گی اور اس کے پھیلنے کے باوجود قومیتیں از خود مٹتی چلی جائیں گی مگر اپنے اپنے دائرے میں بھی جلوہ دکھا ئیں گی کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رنگ اور زبانوں کو خود پیدا کیا ہے۔پس اسلام ایک گلدستے کی شکل اختیار کر جائے گا، ہر پھول تو حید کی جلوہ گری کرے گا، ہر زبان میں خدا کے رنگ دکھائی دیں گے اور پھر ایک ہوں گے سب کے سب اور ایک دوسرے کو الگ الگ نظروں سے نہیں دیکھیں گے بلکہ محبت اور پیار کی ایسی نظروں سے دیکھیں گے کہ ہر ایک کو دوسرے میں صفات الہی جلوہ گر دکھائی دیں گی اور اس کی اپنائیت ان کو آپس میں باندھے گی۔یہ ایک ہی طریق ہے آج اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا اور غالب رکھنے کا۔اگر اس طریق کو چھوڑیں گے تو اسلام نے جو کچھ بھی کمایا ہے وہ سب کھویا جائے گا اور قو میں پھر الگ الگ حالتوں میں بٹ جائیں گی پھر وہ اپنے رنگوں میں ایسا ڈوبیں گی کہ خدا کے متحد کرنے والے رنگ ان میں نہیں رہیں گے۔اپنی زبانوں میں ایسا غرق ہوں گی کہ خدا تعالیٰ کی زبان ان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے لئے نہیں بلائے گی اور اسی کا نام پھر وہ زندگی سے موت کی طرف حرکت ہے جو رفتہ رفتہ قوموں کو مشرک بنا دیتی ہے ان کو ایک دوسرے سے جدا کر دیتی ہے۔پہلی قو میں قوموں سے الگ ہوتی ہیں۔پھر قوموں کے اندر گروہ ہیں جو ایک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ شہر شہر سے الگ ہونے لگتے ہیں شمال جنوب سے الگ ہو جاتے ہیں۔ایک ہمبرگ کے لوگ ہیں ایک میونخ کے لوگ ہیں ہر ایک کا اپنا اپنا تشخص بن جاتا ہے۔مشرقی جرمنی اور ہو جائے گا ،مغربی جرمنی اور ہو جائے گا۔تو تو حید کے سوانا ممکن ہے کہ بنی نوع انسان کو بلکہ قوموں کو بھی ایک ہاتھ پر اکٹھا رکھا جائے۔پس تو حید باری تعالیٰ کی غلامی کریں اور اس میں اپنے وجود کو کھو دیں اسی کے نتیجے میں اسلام کو تحفظ ہے، اسی کے نتیجے میں محمد رسول اللہ ﷺ کی عالمیت ظاہر ہوگی ، اسی کے نتیجے میں خلافت