خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 259
خطبات طاہر جلد 16 259 خطبہ جمعہ 11 را پریل 1997ء استغفار گناہوں کے احتمالات سے بیچنے کے لئے خدا کی مدد مانگنا ہے ( خطبه جمعه فرموده 11 اپریل 1997ء بمقام مسجد فضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُوا عَنِ السَّيَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ وَيَسْتَجِيْبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَالْكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ (الشورى : 26، 27) پھر فرمایا: تو بہ اور خالص عبادت کے مضمون کے سلسلے میں میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھا تھا جس کی ابھی چند سطور پڑھی تھیں کہ جمعہ کا وقت ختم ہو گیا اور اس سوال پر میں پہنچا تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود اٹھایا کہ اب سوال یہ ہے کہ زہر کیوں بنایا گیا یعنی اگر گناہ زہر ہی ہے جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پہلے لکھ چکے ہیں کہ زہر ہے جس کا ایک تریاق بھی ہے۔زہر گناہ ہے تو تریاق تو بہ ہے۔اگر سچی توبہ کی جائے تو جس طرح اچھا تریاق زہر کے ہر بداثر کو مٹا دیتا ہے اور کالعدم کر دیتا ہے اسی طرح کچی تو بہ گناہ کے ہر بداثر کوکلیاً مٹاڈالتی ہے لیکن تریاق حقیقی اور صحیح ہونا چاہئے۔