خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 217
خطبات طاہر جلد 16 217 خطبہ جمعہ 21 / مارچ 1997ء نہ ہوتو کچھ بھی باقی نہیں رہتا، پھر تو سارا قصہ ہی ختم ہے۔تو اس دنیا کو بچانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں تم وہ آخری خدا کی جماعت ہوا گر تم نہیں بچاؤ گے تو کوئی بچانے والا نہیں آئے گا۔اتنی اہم ذمہ داریوں کو سمجھے بغیر آپ روز مرہ کی زندگی میں ایسے معاملات میں ملوث ہوں، کوئی دن نہیں ہوتا ڈاک میں جہاں ایسے خط نہ ملتے ہوں فلاں نے مجھے یہ کہا اتنے پیسے لے کے بھاگ گیا، فلاں اتنے پیسے کھا گیا فلاں مکر ہی گیا ہے کہ میں نے لئے تھے پیسے۔کسی نے کہا کہ پیسے دو میں فلاں ملک پہنچاتا ہوں۔ہم نے ڈھونڈا تو دیکھا، نظر آنا بند ہوا تو پتا لگا کہ آپ اس ملک میں پہنچ گیا ہے، وہاں بیٹھا ہوا ہے۔اس قدر ظالمانہ کارروائیاں ہو رہی ہیں اور دعوے یہ ہوں کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔دعائیں مانگیں اور نمازیں بھی پڑھتے ہیں بعض ایسے لوگ۔تو کس کی عبادت کر رہے ہیں مدد اس سے مانگیں پھر کیونکہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ نے شرط لگا دی ہے ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اس لئے مدد کے لئے تیرا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں اگر عبادت کسی اور کی کر رہے ہیں تو آواز آئے گی کہ اے لعنتیو ! دور ہٹ جاؤ میرے دروازے سے۔جس کا دروازہ تمہارے دل کھٹکھٹا رہے ہیں وہی تمہارا معبود ہے اسی سے جا کے مدد مانگو۔تو دعاؤں کی قبولیت کا راز اس بات میں خدا تعالیٰ نے کھول دیا ہے اور کتنا کھل کر یہ مضمون سامنے آجاتا ہے آپ اپنے تعلقات کو اللہ تعالیٰ سے ٹھیک کریں، اپنی عبادت کا رخ اس طرف پھیریں اور یہ ہو نہیں سکتا جب تک شیطان کی عبادت سے کلیۂ اجتناب نہ کریں۔اب یہ کوئی ایسا کام نہیں ہے جو سمجھ میں نہ آسکے۔سمجھ میں صاف آگیا ہے اور پھر اگر ہاتھ نہ پڑے پھر بھی یہی آیت آپ کے کام آئے گی مگر پھر اس میں ایک اور درد کا پیدا ہونا ضروری ہے۔ایک انسان ایک بددیانتی کے معاملے میں ملوث ہے، گندی عادتیں پڑ چکی ہیں اور کئی قسم کی اقتصادی بے راہ روی کا عادی ہو گیا ہے، وہ تعلق توڑنا چاہتا ہے ان باتوں سے، خدا کے حضور حاضر ہونا چاہتا ہے کہ اے خدا جو پاک رزق تو عطا کرے وہی میرے لئے کافی ہے اور بس نہیں چلتا تو اس وقت یہی دعا اور طرح کام آتی ہے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اے خدا ہم تیری عبادت کرنا چاہتے ہیں مگر ہو شیطان کی رہی ہے اس لئے ہم تجھ سے مدد مانگ رہے ہیں۔کچھ ایسا کر ہمارے لئے کہ ہمیں اپنی عبادت نصیب فرما۔جب دل میں درد پیدا ہو اور یہ دعا اس مضمون کے ساتھ کی جائے تو