خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 149 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 149

خطبات طاہر جلد 16 149 خطبہ جمعہ 28 فروری 1997ء درود کی حقیقت محبت سے ہے اور محبت کے بغیر درود کے کوئی بھی معنی نہیں ہیں۔( خطبه جمعه فرموده 28 فروری 1997ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِيْنَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَانِيْبُوا إِلَى رَبَّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُم مِّنْ رَّبِّكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ ) پھر فرمایا: (الزمر: 5654) یہ آیات کریمہ ہیں جن کے حوالے سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر میں آپ کے سامنے پیش کر رہا تھا کہ آپ نے بُعِبَادِی کے خطاب سے کیا کیا مطالب نکالے ہیں اور ان کو مدنظر رکھ کر اس آیت کا مضمون سمجھنا اور اس سے استفادہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔تو فرماتے ہیں ( اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ ماحصل اس آیت کا یہ ہے ) کہ جولوگ دل و جان سے تیرے یا رسول صلى الله اللہ ﷺ یا بمعنی اور نہیں بلکہ اے رسول مراد ہے تو یادر ہے کہ جولوگ دل و جان سے تیرے یا رسول