خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 148 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 148

خطبات طاہر جلد 16 148 خطبہ جمعہ 21 فروری 1997ء دوں گا یا تمہاری مدد کو نہیں ( آؤں گا ) ، میں اس کو آواز دوں گا جو تمہیں پکڑ سکتا ہے،اس کی پکڑ سے بچو کیونکہ وہ ہر جگہ ہے اور چند دن زندگی کے تم بچ بھی گئے تو موت کے بعد تم نے لازماً اسی کے حضور حاضر ہونا ہے۔تو یہ فَفِرُّوا اِلَی اللہ کا مضمون ہے جوموت کے تعلق میں زیادہ کھل جاتا ہے ورنہ انسان اپنی زندگی میں تکبر میں مبتلا سوچتا بھی نہیں۔تو جب ہم نے یہ دیکھا کہ بداخلاقیوں میں ملوث انسان بھی بداخلاقیوں سے فرار نہیں اختیار کر سکتا، بڑا مشکل کام ہے۔تو بڑے گناہوں میں جو مبتلا ہوں وہ کیسے فرار اختیار کریں گے تو وہاں بھی پہلی بات یہ ہے کہ اللہ کو بلاؤ۔اس کی طرف جھکو سے مراد یہ ہے کہ کسی دن غور کرو۔اگر سمجھتے ہو کہ بہت مشکل ہے تو دعا کے ذریعے اللہ سے مدد مانگواے اللہ تعالیٰ ہمارے لئے بڑا مشکل ہے ان گناہوں سے بچنا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ، اگلے جمعہ میں انشاء اللہ ، میں بعض دعائیں آپ کے سامنے رکھوں گا۔آپ حیران رہ جائیں گے کتنے بجز اور انکسار کے ساتھ ، گریہ وزاری کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا مجھ میں طاقت ہی نہیں ہے کہ میں اپنے گناہوں سے بچ سکوں، تو ہی ہے جو رحم فرمائے تو مجھے بچائے۔پس ہر سفر خدا کی مدد سے ہوگا۔اسی لئے فرمایا لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللهِ کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت بھی اسی کی رحمت سے نصیب ہوگی۔گناہوں سے بچنے کا مضمون بھی رحمت ہی سے تعلق رکھتا ہے۔پس دعائیں کرتے ہوئے اگر آگے بڑھوتو اللہ تعالیٰ آپ کی توفیق کو بڑھا تا چلا جائے گا۔انشاء اللہ