خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 989
خطبات طاہر جلد 15 989 خطبہ جمعہ 27 دسمبر 1996ء نیکیوں کو نور بنا دینے والا نسخہ یہی ہے کہ ہر نیکی کی نیت میں اللہ تعالیٰ کی محبت اثر انداز ہو۔( خطبه جمعه فرموده 27 دسمبر 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: إِنَّ الْمُصَّدِقِيْنَ وَالْمُصَّدِّقْتِ وَاَقْرَضُوا اللهَ قَرْضًا حَسَنًا يَضَعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرُ كَرِيم وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِةٍ أُولَبِكَ هُمُ الصَّدِيقُونَ وَالشُّهَدَاء عِنْدَ رَبِّهِمْ لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَنُوْرُهُمْ وَالَّذِينَ كَفَرُوْاوَ كَذَّبُوا بِايْتِنَا أُولَيْكَ اَصْحَبُ الْجَحِيمِ پھر فرمایا: (الحديد: 19 ،20) آج کا خطبہ جیسا کہ میں نے کل ہندوستان کے جلسے کے ابتدائی خطاب میں ذکر کیا تھا وقف جدید کے مضمون کے لئے وقف ہے۔پرانا دستور یہی چلا آ رہا ہے کہ یا تو سال کے آخری خطبہ میں وقف جدید کے سال نو کا آغاز ہوتا ہے یا اس سے آئندہ سال کے آغاز میں پہلے خطبہ میں۔جب میں ہندوستان گیا تھا تو یہی تاریخ تھی ، یہی دن تھے جب میں نے وہاں 1991ء میں وقف جدید کے نئے سال کے آغاز کا اعلان کیا تھا اب یہ دونوں جلسے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عجیب تصرف ہے کہ وہی دن ہیں اور وہی تاریخیں ہیں اور جو بھی برکتیں ان میں مضمر ہوں گی