خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 971
خطبات طاہر جلد 15 971 خطبہ جمعہ 20 /دسمبر 1996ء عفو سے پہلے دل کا قوی ہونا ضروری ہے۔جسے اپنے غصے پر قابو نہیں وہ غیروں سے عفو سے پیش آ ہی نہیں سکتا۔( خطبه جمعه فرموده 20 دسمبر 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: خُذِ الْعَفْوَ وَأَمُرُ بِالْعُرْفِ وَاَعْرِضْ عَنِ الْجُهِلِينَ وَإِمَّا يَنْزَ غَنَّكَ مِنَ الشَّيْطن نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ پھر فرمایا: (الاعراف: 200 201) ان آیات کے متعلق جو عفو اور درگزر اور نیک باتوں کے حکم سے تعلق رکھتی ہیں ان کی تفصیل میں جانے سے پہلے یہ اعلان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ نبی کا سالانہ جلسہ آج شروع ہو رہا ہے اور دو یا تین دن تک جاری رہے گا۔انہوں نے درخواست کی تھی کہ چونکہ بعض نئی جماعتیں جو نجی میں پیدا ہوئی ہیں وہ بھی اس جلسے میں شریک ہو رہی ہیں اور خدا کے فضل سے دور دور کے جزائر سے بھی لوگ آئے ہوئے ہیں اس لئے نبی کا ذکر اگر اس خطبہ میں ہو جائے تو ان کی دلداری کا موجب بنے گا اور حوصلہ افزائی کا موجب بنے گا۔تو میں تمام دنیا کی جماعتوں کی طرف سے نجی کے احمدیوں کو اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ کہتا ہوں اور خصوصاً ان نئے مہمانوں کو جو احمدیت میں داخل ہوئے ہیں اب مہمان نہیں بلکہ گھر والے بن گئے ہیں ان کو اَهْلًا وَّ سَهْلًا وَّ مَرْحَبًا کہتا ہوں۔