خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 947 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 947

خطبات طاہر جلد 15 947 خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء پر پھر تشدد کرتا ہے اور مائیں پھر بعض دفعہ اسی رنگ میں رنگین ہو جاتی ہیں سارے گھر میں دنگا فساد، ایک دوسرے پر برتن اچھالنا، چیزیں پھینکنا۔گھر ہے جو ایک فساد کی آماجگاہ ہو جاتا ہے اور پھر آگے یہ نسلیں اگلی نسلوں پر بڑا ہی ظلم کرنے والی بنتی ہیں۔بہت سے معاملات جو میرے سامنے آتے رہتے ہیں مجھے صاف پتا چل جاتا ہے کہ کس ماں باپ کی گود میں اس عورت نے پرورش پائی ہے یا اس مرد نے پرورش پائی ہے ان کی ساری تاریخ ان کے اندرلکھی ہوئی ہے جو د ہرا رہی ہے اپنے آپ کو، کتنی نسلوں تک یہ بد پھل کھائیں گے آخر۔اس لئے ضروری ہے کہ بار بار بلاغ مبین کے ذریعے ان پر بات کھولی جائے اصرار کیا جائے کہ خدا کے لئے ہوش کرو کسی دن سوچو تو سہی کہ تم کیا ہو گئے ہو تم نے اپنے گھر کا کیا حال بنا رکھا ہے اور اس کے بدنتائج سے پھر تم بھاگ نہیں سکو گے اور مر بھی جاؤ گے تو وہ تمہارا پیچھا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ہر آنے والی نسل تمہیں بد دعائیں دے گی۔پس اس وجہ سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درس والی رؤیا تھی اس نے مجھے اس پر آمادہ کیا کہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے، اس پر میں زوردوں اور بار بار زور دوں اور آپ کو سمجھاؤں کہ عفو اور درگزر کے بغیر اور صفح اور مغفرت کے بغیر ہم حقیقت میں اپنی اولاد کی کیا دنیا میں کسی کی بھی تربیت نہیں کر سکتے۔اب میں چند احادیث، جتنا بھی وقت ہے، وہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔باقی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بھی اقتباسات ہیں وہ آئندہ خطبہ میں بھی اس مضمون کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ لے کے متعلق بتایا کہ آپ نے فرمایا: ما نقصت صدقة من مال ولا عفا رجل عن مظلمة الا زاده الله عزا (مسند احمد بن حنبل ،مسند العشرة المبشرين بالجنة، باقى مسند المكثرين من الصحابة ،مسند أبي هريرة ) کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوا کرتی ، یہ بھول جاؤ بات کہ صدقہ سے مال کم ہوتا ہے۔صدقہ سے مال ہمیشہ بڑھتا ہے اور اس میں برکت پڑتی ہے اور یہ بھی بہت ہی گہرا مضمون ہے اپنی ذات میں الگ تفصیل کا محتاج ہے۔بعض دفعہ میں نے اس پر روشنی ڈالی مگر بعض دفعہ پھر بھی اسے بتانا پڑے گا کہ ایک طریق سود کے ذریعے مال بڑھانے کا ہے ایک قرضہ حسنہ خدا کو دینے کے ذریعے مال بڑھانا ہے ایک صدقات کے ذریعے مال کا بڑھانا ہے