خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 893
خطبات طاہر جلد 15 893 خطبہ جمعہ 15 رنومبر 1996ء قَتَرَ وَلَا ذِنَّةٌ یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ داعی الی اللہ اگر خدا کی خاطر دنیا میں خوبیاں پھیلانے کا عزم لے کر اٹھے گا تو خدا اس کے چہرے کو کبھی ذلیل نہیں ہونے دے گا۔اس کے چہرے پر کبھی سیاہی نہیں چڑھے گی اور یہ وعدہ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ہے۔چنانچہ آیت کا بقیہ حصہ جنت کی طرف منتقل ہو جاتا ہے کہ پھر ان کے لئے ہمیشہ کی جنتیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس مضمون کو سمجھ کر اس کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔جتنا آگے بڑھائیں گے اتنا ہی خدا کی طرف سے زیادہ عطا ہوتا چلا جائے گا۔آمین