خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 841
خطبات طاہر جلد 15 841 خطبہ جمعہ یکم نومبر 1996ء تربیت کے مضمون اور اصلاح نفس کا سب سے زیادہ تعلق قَوْلًا سَدِيدًا سے ہے۔( خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1996ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا لا يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا (الاحزاب : 72،71) پھر فرمایا: یہ دو آیات ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان سے متعلق میں تفصیلی گفتگو سے پہلے اپنے دورے کا مختصر ذکر کرنا چاہتا ہوں اور دراصل اسی تعلق میں ان آیات کی طرف ذہن پھرا ہے میں ابھی ناروے کے دورے سے واپس آیا ہوں اور رستے میں ایک دن سویڈن بھی ٹھہرنے کا موقع ملا۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سب جگہ میں نے جماعت میں ایک نئی بیداری کی روح دیکھی ہے، ایک نیا ولولہ دیکھا ہے اور یہ اللہ کا بڑا احسان ہے کہ MTA نے اس میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے یعنی مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ نے تربیت کے تعلق میں بہت ہی بھاری ایک کام کر دکھایا ہے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے اب نوجوانوں لڑکوں لڑکیوں، مردوں اور عورتوں کے اندر سے وہ صداقت کی طرح پھوٹ رہا ہے لیکن ابھی بہت سے کام ہونے والے ہیں اور ہوں گے۔انشاء اللہ۔