خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 840
خطبات طاہر جلد 15 840 خطبہ جمعہ 25 را کتوبر 1996ء ملک کو زندہ کر دے۔وہ یہ رستہ ہے۔چنانچہ فرمایا آخری بات یہ اور کتنی گہری حکمت اور معرفت کی بات ہے کہ کمزوریاں دور کرنے کا سفر بھی تو وقت چاہتا ہے اور بعض انسان اتنی کمزوریوں میں مبتلا ہیں کہ ان کو وقت مل ہی نہیں سکتا اور عمر کے ایسے حصے میں ان کا احساس بیدار ہوا ہے جب کہ اکثر عمر کا وقت گزر گیا اور ضائع ہو گیا تو آخری دعا کیسی پتے کی کیسی گہری دعا ہے جو سمجھا دی۔وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ اب ہمارا جو کچھ ہے تیرے سپرد ہو گیا۔کمزوریاں دور کر اور کیسے دور کر اور کتنی رفتار سے دور کر یہ تیرا کام ہے۔اب ہم نے تو عرض حال کر دی۔ایک ہی التجاء ہے کہ مارنا نہیں جب تک کہ ہم تیرے حضور نیکوں میں نہ لکھے جائیں۔یہ وہ درجہ کمال ہے جو مومن کے سفر کا ہے۔جو اس طرح آغاز میں کائنات کی مردہ چیزوں پر غور کرنے سے شروع ہوتا ہے پھر زندگی کی طرف مائل ہوتا ہے۔پھر اپنی طرف اور ایک نکتہ ہے جو یا در کھنے کے لائق ہے۔آغاز اللہ کی محبت سے کریں گے تو سفر کامیاب ہو گا لیکن وہ محبت جو بعد میں نصیب ہوگی وہ ابتدائی درجہ کی محبت کے مقابل پر بدرجہا بہتر ہوگی کیونکہ ابتدائی محبت تو بعض دفعہ دہریوں کو بھی ہو جاتی ہے یعنی ان کو خدا کے اوپر یقین نہیں پھر بھی دل چاہتا ہے کہ کوئی ایسی چیز ہو۔کافروں کو بھی نصیب ہو جاتی ہے ہر مذہب والوں کے دل میں ، ہر شریف آدمی کے دل میں خدا تعالیٰ نے اپنی محبت کا نمک چھڑ کا ضرور ہے لیکن وہ کام الله نہیں آتی جب تک آنحضرت ﷺ سے محبت کے گر نہ سیکھیں جائیں اور آپ ہی کے حضور التجا نہ کی جائے کہ ہمیں اپنے غلاموں میں شامل کر لیں۔پھر آپ کے سکھائے ہوئے رنگ اختیار کر کے جس طرح حضور نے فرمایا یعنی خدا نے آپ کو سمجھایا اور آپ نے ہمیں سمجھایا اس طرح اگر آپ سفر شروع کریں اللہ کی طرف تو اس کا انجام لازماً نیک ہوگا اور ایسے لوگوں میں تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت خدا کی طرف سے ملا کرتی ہے آپ کے اندر انقلاب برپا کرنے کی ایسی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ ناممکن ہو گا دنیا کی کسی قوم کے لئے کہ وہ آپ کی راہ میں کوئی دیوار کھڑی کر سکے ہر روک کو آپ عبور کر جائیں گے اور دلوں کی فتح آپ کے نام لکھی جائے گی۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔خدا کرے کہ جلد جلد ہم ناروے کے حالات کو بدلتا ہوا دیکھیں۔وہ آرزو جو دیر سے، مدتوں سے میرے دل میں چٹکیاں بھرتی ہے کاش ہم یہاں Norwegian قوم کو جوق در جوق اسلام میں داخل ہوتا دیکھیں۔خدا کرے کہ اس آرزو کے پورا ہونے کے دن قریب تر آجائیں۔آمین