خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 78 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 78

خطبات طاہر جلد 15 78 خطبہ جمعہ 26 جنوری 1996ء - دیکھا جاسکتا کیونکہ دو بیمز کے درمیان بیچ میں ایک سایہ سا بن جاتا ہے اور اس سائے پہ کچھ بھی نہیں دیکھا جا سکتا۔اب جو گلوبل ہیم ہمیں ملی ہے یہ جہاں ٹیلی ویژن دیکھا جا رہا ہے وہاں پہلے سے زیادہ روشن اور صفائی سے دیکھا جا سکے گا کیونکہ اس کی طاقت Maximum ہے۔جتنی طاقت بھی استعمال کی جاتی ہے اس سے زیادہ نہیں کرتے اور جہاں پہلے آدھی ہیم کے ذریعے پاکستان وغیرہ میں اطلاعیں مل رہی تھیں کہ اچھا بھلا صاف ہے پہلے سے بہتر ہے ان کے لئے خوشخبری ہے کہ پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گا۔ایسا ہی ہوگا جیسے لوکل ٹیلی ویژن دیکھا جارہا ہو۔تو یہ ایک مسئلہ خدا تعالیٰ نے حل فرما دیا اور ایک اور مسئلہ بھی حل کے قریب پہنچ گیا ہے اور وہ ہے امریکہ کے لئے ٹیلی ویژن کا مستقل انتظام۔عارضی طور پر ہندو پاکستان، ایشیا کے لئے تو ہم نے انتظام کر دیا تھا مگر امریکہ کے ساتھ سوائے جمعہ کے ایک گھنٹے کے تعلق کے باقی تعلق کٹ چکا ہے اور اس کے رستے میں بہت سی مشکلات تھیں جو تفصیل سے بیان کرنے کا موقع نہیں لیکن بہت سخت مشکلات حائل تھیں۔آخر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک ایسا انتظام کر دیا ہے جس کو ہم اب Finalise کر رہے ہیں۔آخری مراحل پر ہے۔آپ دعا کریں یہ مراحل بھی خیریت سے گزر جائیں تو اس انتظام میں امریکہ شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ ، مرکزی امریکہ، وسطی امریکہ یہ سارے پوری طرح کور Cover ہوں گے اور انشاء اللہ پہلے انتظام سے بہتر ہو گا اس سے کم تر نہیں ہوگا اور چوبیس گھنٹے کا انتظام ہوگا بجائے چند گھنٹے کے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہ رمضان جماعت کے لئے بہت مبارک چڑھایا ہے خدا کرے کہ ہر اگلا دن بھی مبارک آئے اور سلم رمضان والی حدیث جو میں نے آپ کے سامنے پڑھی تھی خدا کرے کہ ان معنوں میں بھی یہ رمضان ہمارے لئے ایسا سلامت گزرے کہ اس کے بعد ہر سال سلامت گزرتا چلا جائے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین