خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 809
خطبات طاہر جلد 15 809 خطبہ جمعہ 18 اکتوبر 1996ء بھی نصیب ہو جائے گا کیونکہ آپ اپنی کوششوں سے اگر چہ کچھ بھی حاصل نہ کر سکیں کوئی منزل سر نہ کرسکیں لیکن جب دعا کریں گے اور قرب الہی کی طرف قدم بڑھائیں گے تو آنحضرت ﷺ کا یہ فرمان لازماً صادق آئے گا اور اس کے نتیجے میں جو روز مرہ کی صحت کی حالت ہے یعنی روحانی صحت کا نصیب ہونا وہ غیر معمولی فرحت بخشنے والی بات ہے اور طاقت عطا کرتی ہے اس کے نتیجے میں انسان کی صلاحیتیں بڑھتی ہیں اور خود اچھی چیزوں کی طلب پیدا ہو جاتی ہے۔ہر انسان کو بیماریوں کا تجربہ ہے بیماری کی انتہائی حالت میں بھی انسان سمجھتا ہے کہ میں زندہ ہوں لیکن نہ بھوک ، نہ پیاس نہ کچھ کھانے کو دل چاہے، نہ کسی سے ملنے کو ، نہ بات کرنے کو اور سمجھ رہا ہے آدمی کہ میں زندہ ہوں لیکن جب زندگی لوٹتی ہے اس کی طرف تو ہر لحہ وہ اپنے آپ کو پہلے سے بہتر محسوس کرتا ہے اور اس کی بھوک واپس آنے لگتی ہے اس کی طلب واپس آنے لگتی ہے۔وہ چیزیں جن میں مزہ باقی نہیں رہا تھا وہ مزہ دینے لگتی ہیں۔وہ دوست جن سے ملنے کی کوئی خواہش نہیں رہی تھی وہ نظر آئیں تو طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے۔اپنے زیادہ اپنے لگنے لگتے ہیں۔یہ زندگی کا سفر ہے جو بیماری کے وقت ہر انسان اس سے نجات کے وقت شروع کرتا ہے اور یہ سفر بتاتا ہے کہ ہر لحہ جو قدم اٹھاتا ہے وہ ایک بشاشت کا قدم ہے اس میں ایک طلب پیدا ہو جاتی ہے اور یہی صورت حال ہے جو انسان کو روحانی سفر میں نصیب ہوتی ہے۔جب بھی آپ بدیوں سے دور ہونے کا سفر کریں گے اور دعا کریں گے کیونکہ دعا کے بغیر یہ سفر ممکن نہیں ہے تو آپ کے اندر ایک نئی زندگی جاگ اٹھے گی۔جو آپ سب سے زیادہ اس کے گواہ بنیں گے کہ ہاں میں زندہ ہو رہا ہوں۔وہ زندگی ہے جو آپ کو دعوت الی اللہ کی توفیق عطا کرے گی اور جتنا بھی آپ دعوت الی اللہ اس زندگی کے حصول کے ساتھ کریں گے اتنا ہی اس دعوت الی اللہ یعنی اللہ کی طرف بلانے میں برکت نصیب ہوگی اور لوگ آپ کی طرف متوجہ ہونے لگیں گے۔پس انتظار نہیں کرنا کہ جب تک بدیاں ہٹ نہ جائیں اس وقت تک دعوت نہیں کرنی ، نہ اس بات پر تسلی رکھ کر اپنی عمر ضائع کرنی ہے کہ عمر بڑی پڑی ہے کسی وقت بھی ٹھیک ہو جائیں گے اب چلنے دو۔جدو جہد کا آغاز فوری طور پر ضروری ہے اور دعا اور توکل کے بغیر یہ جدوجہد زندہ نہیں رہ سکتی مسلسل دعاء مسلسل تو کل اور پھر کوشش اور اخلاص کے ساتھ کوشش ، یہ وہ چیز ہے جو آپ کو ایک نئی