خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 805
خطبات طاہر جلد 15 805 خطبہ جمعہ 18 اکتوبر 1996ء دعا کے بغیر بدیوں سے بچنا ممکن نہیں۔سلسل دعا، تو تکل و کوشش سے ہی نئی زندگی حاصل ہوگی۔( خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اکتوبر 1996ء بمقام بيت النور اوسلو، ناروے) حضور نے تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد فرمایا: گزشتہ خطبہ جمعہ میں میں نے ناروے کی جماعت کو تبلیغ کی طرف متوجہ کرتے ہوئے یہ نکتہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ دعوت الی اللہ گھر سے شروع ہوتی ہے جیسا کہ قرآن کریم نے بیان فرمایا۔جب تک تم اپنے نفس کو دعوت الی اللہ کی طرف نہیں بلاتے اور تمہارا نفس لبیک کہتا ہوا اللہ کی طرف آنہیں جاتا اس وقت تک عمل صالح ہو نہیں سکتا اور اگر عمل صالح نہ ہو تو دعوت الی اللہ جو غیروں کو دی جاتی ہے وہ بے معنی اور بے کار ہو جاتی ہے اس کا حسن زائل ہو جاتا ہے۔پس دعوت الی اللہ کی خوبصورتی کے لئے قرآن کریم نے کیسی عمدہ شرط باندھی ہے کہ دوسروں کو دعوت کرو مگر اپنے آپ کو بھی بلکہ اپنے آپ کو کرو گے تو تمہارا حق ہے کہ دوسروں کو دعوت دوورنہ تمہارا دعوت دینا بے کار ہوگا۔جیسا کہ انگریزی میں کہتے ہیں Physician, heal thyself دنیا کہہ سکتی ہے کہ اے علاج کرنے والے اپنا تو علاج کر۔پس جتنی جتنی اصلاح ہوتی چلی جائے اسی حد تک اتنی اتنی انسان کو دعوت الی اللہ کی توفیق ملتی چلی جاتی ہے مگر اس کا انتظار نہیں کیا جاتا۔یہ وہ دوسرا نکتہ ہے جو میں آج آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں۔اس انتظار میں آپ نہیں بیٹھ سکتے کہ جب تک میں اپنے نفس کی پوری اصلاح نہ کرلوں اس -