خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 790 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 790

خطبات طاہر جلد 15 790 خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء لوگ ہیں جو ایسے الجھے ہوئے بیوقوفوں والے عقائد پر اس قدر شدت کے ساتھ عمل پیرا ہیں۔پس یہ صورت حال ہے جس کا ہمیں تجزیہ کرنا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یورپ میں ہر جگہ جہاں بھی دہریت پھیلی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ عیسائیت کے بگڑے ہوئے عقائد ہیں اور یہ سلسلہ آج اور کل کی بات نہیں صدیوں سے شروع ہے اور مسلسل عیسائیت کے بگڑے ہوئے عقائد کے خلاف یورپ کے دانشوروں نے احتجاج کئے اور جب ان احتجاجات کے نتیجہ میں اولین طور پر ان کو سزائیں دی گئیں اور ان سزا پانے والوں میں بہت بڑے بڑے ان کے چوٹی کے سائنسدان بھی ہیں جن میں نیوٹن بھی ہے ایک۔بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ نیوٹن نے مذہب کے خلاف نہیں بلکہ عیسائیت کے خلاف بغاوت کی تھی اور عیسائیت کے خلاف نہیں بلکہ عیسائیت کے بگڑے ہوئے عقائد کے خلاف بغاوت کی تھی۔نیوٹن کو کیمبرج یونیورسٹی میں پروفیسر شپ عطا ہوئی اور اس کے ساتھ بڑے بڑے فوائد بھی وابستہ تھے لیکن نیوٹن چونکہ بے حد ذہین انسان تھا خدا تعالیٰ نے اسے چوٹی کا دماغ دیا تھا اور تقویٰ عطا کیا تھا یعنی جس بات کو سچ نہیں سمجھتا تھا اس پر ایمان نہیں لاتا تھا یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں جو اس نئے ، جدید سائنسی دور کا جد امجد ہے وہ نیوٹن ہے۔آئن سٹائن نے بھی کام کئے اور بھی بڑے بڑے دانشور یہاں پیدا ہوئے ہیں مگر نیوٹن کے مقام سے اس کو ٹلا نہیں سکتے۔تو بلاشبہ اس نئے سائنسی دور کا جدامجد ہے جس نے بہت ہی حیرت انگیز انکشافات کئے اور قدرت کو جیسی صفائی کے ساتھ ، جیسے روشن دماغ سے وہ سمجھا، کم اس کی نظیر دنیا میں ملتی ہے۔پس نیوٹن نے جو ایک عیسائی تھا اور Trinity یعنی تثلیث کے عقیدے پر پیدا ہوا تھا اس نے جب غور شروع کیا تو ، اب اس کی وہ نوٹ بک بھی شائع ہو چکی ہے جس نوٹ بک پر اس نے حاشیے پر تحریریں لکھی ہیں، غور کرتے کرتے وہ کہتا ہے کہ مجھے یہ بات اب کسی طرح قبول نہیں ہے کہ خدا تین ہوں کیونکہ ساری کائنات کا مشاہدہ ایک خدا کی گواہی دے رہا ہے اور جو دلائل ہیں عیسائیت کے وہ ثابت کر رہے ہیں کہ ان دلائل کا مسیح کی عیسائیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اب دیکھیں ایک دانشور ایسا ہونا چاہئے۔لمبے عرصے تک تحقیق کی صرف سائنس کی گواہی پر عیسائیت کو رد نہیں کیا بلکہ پھر جستجو کرتا ہوا مسیح تک جا پہنچا ہے اور بائبل کی اولین آیات پر جن پر در حقیقت عیسائیت کی بنیاد ہے اور پھر پرانی بائبل یعنی تو رات پر اور اس کے بعد دوسری کتب پر سب پر گہرے مطالعے کے بعد اس نے غور کیا ہے۔پس عہد نامہ جدید ہو یا قدیم