خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 788 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 788

خطبات طاہر جلد 15 788 خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء ناروے میں بھی مجھے اس مضمون پر آپ سے کچھ کہنا ہے لیکن اس سے پہلے میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ناروے کا یہ خطبہ تمام دنیا میں ٹیلی ویژن کے ذریعے دیکھا اور سنا جارہا ہے اور اس کے لئے اگر چہ جماعت کا فیصلہ تھا کہ جو بھی خرچ ہو جماعت برداشت کرے گی مگر ناروے کے تین مخلصین نے پیش کش کی کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ تینوں خطبات ان کے مشتر کہ خرچ پر ہی تمام دنیا کو بھجوائے جائیں یعنی عالمی طور پر نشر کئے جائیں اس لئے میں نے ان کی یہ پیش کش قبول کر لی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزاء عطا فرمائے۔اس کے علاوہ میں یہاں کے ٹیلی ویژن کے سر براہ کا شکر یہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، میں یہ نہیں جانتا کہ پورے ٹیلی ویژن کے سر براہ ہیں یا اس شعبہ کے سر براہ ہیں جس کے ذریعے سے ہمیں یہ سہولت مہیا ہوئی ہے مگر وہ بہت ہی مخلص اور نیک طبیعت انسان ہیں۔ان سے ہمارا پہلے ایک دفعہ رابطہ ہوا اور اس سلسلہ میں ان کے تعاون کی ضرورت پیش آئی جو انہوں نے بڑی خوشی سے مہیا کی۔اب دوبارہ جو ہم نے ٹیلی ویژن کے یہاں سے پروگرام اٹھانے کا ان سے ذکر کیا اور تعاون چاہا تو با وجود اس کے کہ بہت ہی مشکلات حائل تھیں اور کئی چیز میں ایسے وقت پر مہیا نہیں تھیں جن کے ذریعے یہ انتظام ہوسکتا مگر انہوں نے اپنے فرائض منصبی سے ہٹ کر ذاتی اخلاص سے کوشش کی اور آج اللہ کے فضل کے ساتھ یہ ممکن ہوا ہے کہ ہم اس خطبہ کو تمام عالم کے لئے ٹیلی وائز کر رہے ہیں تو ایسے نیک طبع لوگ دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں۔ہمیں چاہئے کہ ان کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ انہیں اور بھی نیکی اور اپنے قرب کی راہیں عطا فرمائے۔اب میں اس مضمون کی طرف پھر واپس آتا ہوں۔ناروے کا جو مسئلہ ہے وہ بعض اور شمالی یورپین کی طرح زیادہ سنگین ہے۔اگر چہ یورپ میں بلکہ سب دنیا ہی میں دہریت کی ہوائیں چل رہی ہیں اور خدا عملاً انسانی زندگی سے الگ ہو چکا ہے مگر بعض ممالک میں یہ دہریت کا زہر باقی ممالک کے مقابل پر زیادہ گہرا جا چکا ہے اور اس نے تمام فضا کو مسموم کر دیا ہے۔ان ممالک میں شمالی یورپ میں سوئٹزرلینڈ بہت آگے ہے۔سوئٹزر لینڈ کے تمام تعلیمی ادارے عملاً دہریت کی آماجگاہ بن چکے ہیں اسی طرح شمالی یورپ میں سب سے زیادہ اس Peninsula کو دہریت میں آگے بڑھنے کی توفیق تو نہیں کہنا چاہئے ، آگے بڑھنے کی جسارت ہوئی ہے یعنی سیکنڈے نیوین Peninsula ڈنمارک سے لے کر ناروے کے شمال تک باقی شمالی ممالک کے مقابل پر دہریت