خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 771 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 771

خطبات طاہر جلد 15 771 خطبہ جمعہ 4 اکتوبر 1996ء وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِمِ اللہ کے سوا کسی کو اس قدر کا علم نہیں جو یہ قدر ہے کہ ہر چیز جو اس نے پیدا کی ہے بالآخر کا لعدم ہو جائے گی۔صرف ایک وجود جسے وہ چاہے گا رکھے گا۔اس وجہ سے نہیں کہ مالکیت میں کوئی رخنہ پیدا ہوگا ، اس لئے کہ مالکیت میں اس کے ہونے سے کوئی رخنہ پیدا نہیں ہو سکتا۔پھر کیا ہوگا۔وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّهَا وَوُضِعَ الْكِتُبُ وَجَاءَ بِالنَّبِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ تب خدا تعالیٰ کی طرف سے وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبَّهَا - ارض سے مراد یہاں وہ محل ہے، ارض سے مراد ہر جگہ زمین نہیں ہوا کرتی ، ارض سے مراد وہ Expanse ہے ، وہ دائرہ وسعت ہے جس میں کوئی واقعہ رونما ہورہا ہو گا وہ اللہ کے نور سے روشن ہو جائے گا۔ایک حیرت انگیز نور کا جلوہ ہوگا جو ہر چیز کو ڈھانپ لے گا۔اس وقت کتاب پیش کی جائے گی۔وَجاءَ بِالنَّبِيْنَ وَالشُّهَدَاءِ اور نبیوں کو شہداء کے طور پر لایا جائے گا۔اب اس میں بھی بعض دفعہ غلطی سے رسول اللہ ﷺ کو اس لئے داخل کیا جاتا ہے آپ بھی نبی ہیں۔آپ بھی شہید ہیں۔مگر قرآن کریم کی دوسری آیت یہ بتارہی ہے کہ تمام نبی جب شہداء کے طور پر پیش ہوں گے تو آپ ان سب پر ان سب کے شہید کے طور پر پیش ہوں گے۔اس لئے وہاں الگ ذکر جو شہید کا ہے یہ بتا رہا ہے کہ جو مضمون میں آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں اس کے ساتھ وہ متصادم نہیں ہے، یہ آیت کہ نبی شہداء کے طور پر پیش ہوں گے۔دوسری جگہ خدا تعالیٰ نے کھول دیا ہے کہ سب نبی بطور شہداء آئیں گے اور اے محمد ﷺ ! پھر تو ان سب کے اوپر شہید بن کر آئے گا یعنی ان کا شہید بنا دیا جائے گا۔وَقُضِيَ بَيْنَهُمُ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ حق کے ساتھ ان کے درمیان پھر فیصلہ کیا جائے گا وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جس پر ظلم کیا جائے۔وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ ہر جان اس وقت جو کچھ اس نے کیا ہے وہ پورا پورا اس کا بدلہ دیا جائے گا۔وَهُوَا عْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ اور وہ سب سے زیادہ جانتا ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔اس آیت کا تعلق محض اس المناک وفات سے نہیں ہے جو ہمارے پیارے بھائی آفتاب احمد خان کی وفات سے ہمیں صدمہ پہنچا ہے۔اس موقع پر اس وفات کے حوالے سے اس آیت کا مضمون آپ کو میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ یاد رکھیں سب نے وہیں جانا ہے، کوئی مستی نہیں۔یا درکھیں کہ