خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 644 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 644

خطبات طاہر جلد 15 644 خطبہ جمعہ 16 راگست 1996ء کرسکتا تھا۔اس وقت ابھی بہت سے احمدی افراد ایسے ہیں جو ابھی تبلیغ میں داخل نہیں ہوئے۔اس لئے جب آپ دیکھتے ہیں کہ سولہ لاکھ ہو گئے تو یہ نہ سمجھیں کہ سارے احمدیوں کی اجتماعی کوشش سے جو خدا نے قبول فرمائی سولہ لاکھ ہوئے۔یہ بعض علاقوں کے بعض احمدیوں کی کوشش سے ہوئے ہیں۔جرمنی میں اگر تمیں ہزار ہوئے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ساری جرمن جماعت ہی مشغول ہے۔ان کا ایک حصہ فعال ہے اور ایک حصہ دوسروں کی مدد بھی کرتا ہوگا، بیویاں خاوندوں کی مدد کرتی ہیں ، بچے بھی ماں باپ سے تعاون کرتے ہیں مگرا بھی ایک تعداد ہے اور میرے نزدیک خاصی تعداد ہے جو براہ راست تبلیغ میں ملوث نہیں ہوئی۔انگلستان کی حالت آپ کے سامنے ہے۔یہاں پہلے کی نسبت بہتری ہے مگر ابھی بھاری تعداد U۔K کے احمدیوں کی ایسی ہے جو براہ راست تبلیغ کا سلیقہ ہی نہیں جانتی پتا ہی نہیں کہ ہوتی کیا ہے اور وہ چند جو مستعد ہیں ان کا پھل ساری جماعت اپنی طرف منسوب کر رہی ہے کہ جماعت U۔K نے ایک سو ستر کی بجائے اس سال دوسوستر احمدی بنائے اللہ کے فضل کے ساتھ ،مگر دوسوستر کتنوں نے بنائے ؟ چھ ہزار میں سے چھ ہزار نے بنائے یا چالیس پچاس نے یا ہمیں پچیس نے بنائے۔تو جو بنائے ہیں وہ ہمیں چھپیں کے دائرے میں ہی ہیں باقی تو صرف کریڈٹ لینے کے لئےU۔K جماعت کے ممبر بنے ہوئے ہیں۔اگر چہ کریڈٹ سے مراد یہ نہیں کہ بالا رادہ وہ دھوکہ دے رہے ہیں نعوذ باللہ من ذالک۔مراد یہ ہے کہ کریڈٹ ملتا ہے تو کیوں نہ لے لیں ، ہاں ہم U۔K کی جماعت کے ہیں اور ہماری تبلیغ پہلے سے بڑھ رہی ہے۔چندوں میں حصہ لیتے ہیں، وقار عمل میں حصہ لیتے ہیں ، دوسروں کی خدمتوں میں آگے ہیں مگر یہ پہلوذ رالنگڑا ہے۔پس آج وقت ہے کہ ساری جماعت پوری طاقت کے ساتھ اپنے غیر فعال ممبروں کو یا جماعت کے وہ وجود جو ابھی تک فعال نہیں ہو سکے ان کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں اور نظام جماعت وقتاً فوقتا نگرانی کرتا رہے، معلوم کرتا رہے کہ اس تبلیغ میں حصہ کتنوں نے لیا تھا اور جنہوں نے حصہ نہیں لیا ان کی طرف متوجہ ہو۔یہ وہ طریق ہے جو میں نے چندوں کے نظام میں آزما کے دیکھا ہے اور غیر معمولی برکت پڑی ہے۔اس سے اور یہی طریق تبلیغ کے نظام میں بھی کارآمد ہوگا کیونکہ ایک ہی بات ہے۔نظام کا جہاں تک تعلق ہے اس کی نوعیت کا ، اس کی فعالیت، اس کی مستعدی کا، وہ دونوں طرف ایک ہی طرح کے اصول کارفرما ہوتے ہیں۔اپنی تبلیغ کو منظم کرنا زیادہ سے زیادہ احمدیوں کو اس میں جھونک کر