خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 451
خطبات طاہر جلد 15 451 خطبہ جمعہ 7 / جون 1996ء جن جماعتوں کو میں نے ہدایت دی ان میں سے جنہوں نے عمل کیا وہ حیران رہ گئے کہ کتنا حیرت انگیز پاک نتیجہ ظاہر ہوا اور دہشت زدہ ہو گئے یہ دیکھ کر کہ اگر یہ نہ ہوتا تو ہماری تبلیغ ساری بے حقیقت ثابت ہو جاتی۔بعض علاقے تھے جہاں ستر ہزار، ایک علاقے کے لوگ ہیں جنہوں نے اکٹھے احمدیت کو قبول کر لیا اور جماعت یہ سمجھی کہ الحمد للہ بہت بڑی کامیابی ہوئی۔چونکہ واقعہ وہ احمدی ہوئے تھے اس لئے اس میں کوئی جھوٹ نہیں تھا کوئی مبالغہ نہیں تھا، رپورٹ بھیجنے کا حق بھی تھا لیکن جب یہ نصیحت میں نے کی کہ ان کے آدمی بلائیں اور ان کی تربیت کا انتظام کریں پھر ان کو سکھائے ہوئے پرندوں کی طرح جو ابراهیمی طیور ہیں واپس اپنی جگہ بھیج دیں پھر وہ ہمیشہ آپ کے رہیں گے۔پھر جب آپ ان کو بلائیں گے تو ضرور لبیک کہیں گے اور جہاں جہاں جا کر ٹھہریں گے وہاں اپنے جیسے پاک نمونے پیدا کریں گے۔جب یہ انتظام شروع کیا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی خود آنکھیں کھل گئیں کہ یہ لوگ جو تربیت کے لئے آئے تھے اور وہ تھے جو چنیدہ تھے ، جو اپنی قوم میں سے خاص اچھے سمجھے گئے تب ہی ان کو بلایا گیا تھا اکثر خالی تھے ان کو بعض بنیادی باتوں کا علم ہی کوئی نہیں تھا اور پھر نظام جماعت کے آداب کا علم نہیں تھا کیونکہ نظام جماعت کے آداب کا علم تمام نیکیوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے، تقویٰ کی حفاظت کے لئے ضروری ہے اور مستقل تسلیم ورضا کے نظام کو زندہ رکھنے کے لئے ضروری ہے۔اس لئے اس کا فقدان بہت ہی خطرناک فقدان ہے۔جب وہ آئے تو اس کے بعد دیکھتے دیکھتے رپورٹوں سے پتا چلا کہ ان کی تو کایا پلٹ گئی ، ان کے آثار ہی بدل گئے اور واپس اس حال میں جارہے تھے کہ اچھلتے کودتے۔اب مزہ آئے گا ہمیں تبلیغ کرنے کا۔اب ہمیں لوگوں کی تربیت کا لطف آئے گا پہلے تو ہمیں پتا ہی نہیں تھا کہ یہ کیا چیز ہوتی ہے۔چونکہ یہ بھی اب ممکن نہیں رہا کہ ہر ملک کے مرکز میں تمام ایسے لوگوں یا قوموں کے نمائندوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا سکے جنہوں نے واپس جا کر پھر قرآن کے بیان کے مطابق یا قرآن کے سکھائے ہوئے طریق کے مطابق اپنی اپنی قوم کی تربیت کرنی ہے۔اب ہم نے یہ حل نکالا ہے کہ ہر علاقے میں ایک مرکز بنایا جائے اور وہ احمدیت کا مرکز ہو جہاں ہمہ وقت تربیت کے دور چلتے چلے جائیں۔وہاں کچھ لوگ ایسے تربیت یافتہ بٹھا دئے جائیں جن کا کام ہی یہ ہو کہ لوگ باہر سے آئیں، ان کے پاس رہیں ، پندرہ پندرہ دن ہیں ہیں دن کے لئے مہینہ دو مہینہ ٹھہر سکتے ہیں تو اور بھی