خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 413 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 413

خطبات طاہر جلد 15 413 خطبہ جمعہ مورخہ 31 مئی 1996ء کوئی دنیا کی طاقت عدل پر قائم نہیں ہو سکتی اگر خدا کے حضور اس کی گردن جھکی ہوئی نہ ہو۔خطبه جمعه فرموده 31 مئی 1996 بمقام بیت النورین سپیٹ ہالینڈ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا عَبْدًا مَمْلُوْ كَالًا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَمَنْ رَّزَقْنَهُ مِنَارِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَ جَهْرًا هَلْ يَسْتَوْنَ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ (انحل: 76) فرمایا: آج جماعت احمدیہ ہالینڈ کا سترھواں (17) جلسہ شروع ہورہا ہے اور یہی جمعہ کا خطاب ہی ان کے اس جلسے کا افتتاحی خطاب بھی ہے۔اس موقع پہ جماعت ہالینڈ کو اور جماعت ہالینڈ کی وساطت سے باقی تمام دنیا کی جماعتوں کو نصیحت کرنے کے لئے میں نے اس آیت کا انتخاب کیا ہے جس کی ابھی تلاوت کی ہے۔یہ سورۃ النحل کی چھہترویں (76) آیت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوكًا لَّا يَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ وَمَنْ رَّزَقْنَهُ مِنَّارِزْقًا حَسَنًا اللہ ایک ایسے مملوک غلام کی مثال پیش کرتا ہے جو کسی چیز پر بھی کوئی قدرت نہیں رکھتا پھر ایسے شخص کی وَمَنْ زَزَقْنَهُ جس کو ہم نے اپنی طرف سے احسن رزق عطا فرمایا۔فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ سِرَّاقَ جهرا پس وہ اس میں چھپ کر بھی خرچ کرتا ہے اور کھلم کھلا بھی هَلْ يَسْتَونَ کیا وہ دونوں ایک جیسے ہو سکتے ہیں اَلْحَمْدُ لِلہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ بلکہ اکثر لوگ جانتے نہیں۔