خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 371 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 371

خطبات طاہر جلد 15 371 خطبہ جمعہ مورخہ 17 رمئی 1996ء دنیا اور اس کی چیز میں اس کی نظر میں فنا ہو جاتی ہیں۔( خطبه جمعه فرموده 17 رمئی 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی : علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ سَوَاءٍ مِنْكُمْ مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ مَنْ جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفِ بِالَّيْلِ وَسَارِبُ بِالنَّهَارِ لَهُ ـتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُوْنَ مِنْ امْرِ اللهِ اِنَّ اللهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا اَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ سُوءٍ أَفَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَّالٍ پھر فرمایا: (الرعد: 10 12) یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ الرعد کی دسویں تا بارہویں آیات ہیں اور پہلے بھی دوگزشتہ خطبات کے موقع پر میں انہی کی تلاوت کرتا رہا ہوں۔آج خصوصیت سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان اقتباسات کے حوالے سے میں نے ان کی تلاوت کی ہے جن کے متعلق میں نے وعدہ کیا تھا کہ انشاء اللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات جو اس آیت کی تفسیر میں آپ نے لکھے اور بیان فرمائے ہیں وہ آپ کے سامنے رکھوں گا۔علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ وہ غیب کا بھی عالم ہے اور شہادت کا بھی۔الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ کبیر ہے اور متعال ہے۔علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کا ایک تعلق اس کے الْكَبِيرُ اور اس کے الْمُتَعَالِ ہونے سے ہے جس کے متعلق میں نے پہلے ذکر کیا تھا لیکن اس طرز بیان میں یہ بات بھی داخل ہے کہ وہی ہے جو ظاہر کو بھی جانتا ہے اور وہی ہے جو غیب کو بھی جانتا ہے۔بندوں کو نہ تو ظاہر کا