خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 368 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 368

خطبات طاہر جلد 15 368 خطبہ جمعہ مورخہ 10 مئی 1996ء ہیں، پیٹ سے کپڑے اٹھائے ہوئے کہ دیکھو جی ہم بھو کے۔وہ بھو کے نہیں بھوکا بنانے والے لوگ ہیں۔ہر کام جو کرتے ہیں غریب کا پیسے لے کر کرتے ہیں۔پیٹ کے کپڑے تو ان غریبوں کو اٹھانے چاہئیں جن کو گھروں سے نکلنے کی طاقت نہیں ہے۔وہ گولیوں کا نشانہ بنائے جائیں تو کوئی ان کا حامی و ناصر نہیں ، کوئی ان کے ظلموں کا حساب لینے والا نہیں ہے یعنی ان پر ظلم کرنے والوں کا حساب لینے والا نہیں ہے۔یہ ملک اس حال کو پہنچا ہوا ہے اوپر سے لڑائی کی تیاریاں۔اوپر سے ہندوستان میں آنے والے مذہب کے نام پر نئے انقلابات اور مذہبی شریعت جوان کی ہے اس کے تصور سے بھی آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔اگر اس شریعت پر صحیح عمل کروایا جائے تو اگر کہیں کوئی پنڈت وید پڑھ رہا ہو اور کوئی مسلمان شو در پاس سے گزرے کیونکہ ہر غیر مذہب والا پھر شودر ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں اور اس کے کان میں اس وید کی آواز آ جائے تو ویدک وفاداروں کا فرض ہے کہ پگھلا ہوا سیسہ اس کے کان میں ڈالیں کہ تم بد بخت ہوتے کون ہو اس مقدس کلام کوسن کر اس کو نا پاک کرنے والے۔یہ آپ سمجھتے ہیں کہ ہندو گیتا اور ویدک تعلیم ہے تو یہ بھی ظلم ہے۔یہ ویدک تعلیم حقیقت میں نہیں ہے۔یہ پنڈت کی تعلیم ہے جو ہندو ملاں ہے اور اس نے ویدوں پر پہلے ظلم کیا اور پھر بنی نوع انسان پر ظلم کیا اور یہ جو ویدک تعلیم ہے یہ تو پاکستان میں بھی مل رہی ہے۔کوئی احمدی کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ دے تو کہتے ہیں اس کی زبان نوچ لواس نے کلمہ کو نا پاک کر دیا ہے۔کسی کے گھر سے بسم الله الرحمن الرحیم لکھی ہوئی نکلے تو اس کو جیلوں میں ٹھونسو اور جوتیاں مارتے ہوئے تھانوں میں لے کے جاؤ کہ اس کے گھر سے بسم اللہ دریافت ہوئی ہے۔یہ بد بخت ہوتا کون ہے بسم اللہ کو اپنے گھر میں رکھ کر اس کو نا پاک کرنے والا۔تو یہ و یدک تعلیم بھی خدا کی تعلیم نہیں تھی ، نہ ویدک میں تھی۔یہ تعلیم جو میں بیان کر رہا ہوں پاکستان کی یہ کب قرآن اور سنت میں ہے۔اس لئے جیسا ظلم اپنے تاریک زمانوں میں وید کے پجاریوں نے اپنے مذہب پر کیا تھا وہ قرآن کے ماننے والے خود اپنے دین پر آج کل ہی کر رہے ہیں اور کر چکے ہیں۔تو اگر مقابلہ ہو گا تو دو جہالتوں کا بڑا سخت مقابلہ ہوگا۔اسلام بھی یہاں سے اپنے ، جس طرح کہتے ہیں بوریا بستر لپیٹ کر اٹھ کھڑا ہو گا اور ویدک دھرم بھی ہندوستان سے نکل جائے گا کیونکہ نہ وہاں وید کے نام پر جنگ ہو رہی ہو گی، نہ قرآن کے نام پر جنگ ہوگی۔ملائیت یعنی مسلمان ملائیت ، ہندو ملائیت