خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 273 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 273

خطبات طاہر جلد 15 273 خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء بدیاں، تین صلاحیتوں کے اوپر حملہ آور ہیں۔لہو و لعب، زینت اور تفاخر اور کثرت اموال اور اولاد کی تمنا ئیں جب یہ معبود بن جائیں تو پھر یہ اندھیرے ہیں جو ان تینوں صلاحیتوں پر چھا جاتے ہیں۔پھر آپ کے دیکھنے کی طاقت بالکل سلب ہو جاتی ہے کچھ بھی آپ نہیں کر سکتے اسی کا دوسرا نام موت ہے۔پس دعائیں کریں ان کے لئے جن کو آپ زندہ کرنا چاہتے ہیں۔دعائیں ان کے لئے کریں جن کے معاشرے میں آج بہت سے احمدی اپنے وطن کو چھوڑ کر آ بسے ہیں اور ان کے اندھیروں کے رحم وکرم پر پڑے ہوئے ہیں۔روشنی دکھائی دے رہی ہے اور علی عِلم ہونے کے باوجود وہ اندھیرے ہیں ان سے سب سے زیادہ ڈرنے کی ضرورت ہے۔ان سے ڈرنا سب سے اہم ہے کیونکہ وہ روشنی کے اندھیرے ہیں، یہ میں آپ کو سمجھانے کی بات کر رہا ہوں۔عَلَى عِلْمٍ ہیں۔جانتے بوجھتے ہوئے یہ برائیاں ہیں پھر بھی آپ کو وہ روشنیاں دکھائی دے رہی ہیں ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔تو اس سلسلے میں جب آپ تبلیغ کا حق ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں مایوسی کے کئی مراحل سامنے آتے ہیں جب سمجھتے ہیں کہ آگے رستہ ہی کوئی باقی نہیں رہا۔ان باتوں کو یا درکھیں کہ یہ سارے مراحل دعا کے ذریعے طے ہوں گے اور رکی ہوئی نبضیں پھر چل پڑیں گی ایسے دوست جن سے آپ کو کلیہ مایوسی تھی وہ از خود جاگ اٹھیں گے اور یہ بات حقیقہ دنیا کے مختلف کونوں سے جہاں داعی الی اللہ نئے جوش کے ساتھ اٹھ رہے ہیں لوگ مجھے لکھ رہے ہیں۔ایک دفعہ نہیں ، دو دفعہ نہیں۔بارہا یہ باتیں سامنے آتی ہیں۔ایک شخص کہتا ہے کہ فلاں شخص تھا اس پر ہم نے اس طرح توجہ دی، یہ کوشش کی ، بالکل پتھر کی طرح تھا جس سے سر ٹکرانے سے اپنے آپ کو نقصان پہنچے اور اس پتھر پہ کوئی اثر نہ پڑے لیکن ہم نے دعائیں کیں اور اب یہ واقعہ ہوا ہے اور حیرت ہوتی ہے دیکھ کر کہ کس طرح خدا نے اس شخص کا دل بدلا ہے۔کس طرح اس کی تقدیر جاگ اٹھی اور اچانک وہ جو دشمن تھا وہ احمدیت کا فدائی دوست بن گیا۔یہ دعاؤں کی برکت سے ہوا ہے۔ایک دفعہ نہیں بارہا یہ ہو چکا ہے اور بارہا اس کی قطعی واضح اطلاعیں مجھے ملتی ہیں اس لئے میں کوئی فرضی کہانی آپ کے سامنے نہیں رکھ رہا بلکہ تجربے میں آئی ہوئی ، یہ مجرب نسخہ ہے جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔تو دعائیں کریں اور دعاؤں کے دامن میں ، دعاؤں کے سہارے سے دعوت الی اللہ کے میدان میں آگے بڑھیں۔