خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 194 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 194

خطبات طاہر جلد 15 194 خطبہ جمعہ 8 / مارچ 1996ء نہیں دیتا۔مکمل اندھیرا اگر ممکن ہے تو باہر کی فضاؤں میں ممکن نہیں ہے۔جن کو آپ مکمل اندھیرا سمجھے ہیں اگر تیز حساس فلموں سے اس اندھیرے میں تصویر کھینچیں اور وقت زیادہ دیں تو تصویریں پھر بھی آجاتی ہیں ، میں نے خود بعض ایسے کیمروں سے تصویریں کھینچی ہیں کہ مکمل اندھیرا تھا کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا آنکھ سے لیکن ہلکی ہلکی روشنی کہیں سے ستاروں سے کوئی ایسی روشنی پہنچتی ہے جو انسان جس کے ذریعے دیکھ تو نہیں سکتا مگر موجود ہے اور فلم کی حساس سطح اسے قبول کر لیتی ہے۔تو تصویر میں جب دھل کے آئیں تو خود فوٹو گرافر جس نے یہ تصویریں صاف کی تھیں حیران رہ گیا جب اس کو بتایا کہ یہ اندھیرے کی تصویر ہے۔اس نے کہا یہ تو پھولوں کے رنگ بھی صاف آگئے ہیں۔مگر سمندر کی تہہ کا جو اندھیرا ہے اس میں کچھ نہیں ہو سکتا۔ناممکن ہے۔میں پچپیس گز نیچے سے ہی اندھیرے شروع ہو جاتے ہیں اور گہرے ہوتے چلے جاتے ہیں جہاں دس ہزارفٹ نیچے تک سطح واقع ہو یا پندرہ یا تمیں ہزارفٹ تک وہاں جائیں تو روشنی کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔تو ایک شخص اندھیروں میں سفر کر رہا ہے، اس کے او پر بھی اندھیروں کی تہ اور نیچے بھی اندھیرے ہیں مگر وہ بَحْرِنجِی کے اندھیرے ہیں اس لئے وہاں سے روکنے کی ضرورت ہی کوئی نہیں۔روشنی آسکتی تھی تو اوپر سے آسکتی تھی گہرے سمندر میں نیچے سے روشنی آہی نہیں سکتی۔تو اوپر بھی اندھیرا نیچے بھی اندھیرا اور نیچے کا اندھیرا جو خدا سے بے تعلق یعنی آسمان کی بجائے زمین سے اٹھتا ہے یا گہرے سمندر سے پیدا ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ خطرناک اندھیرا ہے۔فرمایا ایسا شخص إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكَدْ يَرهَا اپنا ہاتھ دیکھے تو نہیں دیکھ سکتا، ہاتھ بڑھائے یوں کر کے کہ کہاں ہے تو کچھ دکھائی نہیں دے گا۔مگر یہاں ہاتھ کا قصور نہیں ہے ،اس کے نفس کا قصور نہیں ہے اور اس کی آنکھوں کا قصور نہیں ہے کیونکہ لَمْ يَكَدُ يَرَی کا مضمون بتا رہا ہے کہ آنکھوں کا نور باقی ہے مگر غیر اندھیرے چھا گئے ہیں۔تو فرمایا اگر تم نے نور پانا ہے تو بیرونی طور پر خود اپنے نفس کے تکبر کے اندھیروں میں بھی تم سفر کر سکتے ہو ، روشنی ہوتے ہوئے بھی تمہیں اندھیرے سے زیادہ اور کچھ فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ویسا ہی ہے جیسے اندھیرا ہو ، ویسے ہی روشنی ہوگی اور روشنی تمہیں فائدہ دینے کی بجائے وہ نقصان ضرور پہنچا دے گی جواند ھیرا پہنچا سکتا ہے۔مگر نفس کی روشنی جو دھو کے والی ہے وہ لازماً پہنچا دے گی۔یہ فرق ہے۔اگر آپ اندھیرے میں سفر کریں تو کسی سمت غلطی سے منہ اٹھ جائے ہو سکتا ہے وہاں پانی نکل آئے مگر جو نفس کے دھوکے کی روشنی ہے وہ آپ