خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 123 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 123

خطبات طاہر جلد 15 123 خطبہ جمعہ 16 فروری 1996ء الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میں اس کی تردید نہیں کرتا وہ بھی ایک حد تک چسپاں ہوتا ہے۔مگر عظیم تر معنے جو ہے اس کو کیوں چھوڑتے ہو۔رمضان کے مہینے میں قرآن کریم جستہ جستہ اتارا گیا ہے اور جتنا بھی اتارا گیا ہے اس کی دہرائی بھی ہوتی رہی۔جبرائیل خصوصیت کے ساتھ نازل ہوتے رہے۔مگر جو بنیادی اور مرکزی معنی ہے وہ یہی ہے کہ قرآن کریم رمضان کے مہینے میں جو برکتیں ہیں جس میں تمام عبادتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں ان کے متعلق اتارا گیا ہے۔یہ سمجھانے کے لئے کہ اس مہینے کی برکتیں ایسی ہیں جن کو حاصل کرو، ورنہ قرآن کے فیض سے محروم رہ جاؤ گے۔اگر قرآن اس مہینے کی برکتوں کے متعلق اتارا گیا ہے تو پھر ان برکتوں سے جب محروم ہو گے تو پھر قرآن کے فیض سے محروم رہو گے۔مگر اس آیت میں جو بات پیش کی گئی ہے اس میں ایک اور بہت ہی عظیم اشارہ بھی ملتا ہے۔فرمایا إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبْرَكَةِ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ (الدخان: 4) کہ دیکھو ہم نے اس قرآن کو لَيْلَةِ قُبُرَكَةِ کے متعلق اتارا ہے یا ایک لَيْلَةٍ قُبُرَكَةِ میں اتارا ہے اور یہ جو برکت ہے اس کے ساتھ انذار بھی داخل ہے۔اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ یا درکھنا یہ برکتوں والی رات ہے جس میں قرآن اتارا گیا ہے یا جس کے متعلق اتارا گیا ہے مگر ہم متنبہ کرتے ہیں کہ بہت ہی انذار کا پہلو بھی داخل ہے اس برکت کی خوشخبری کے ساتھ اور وہ یہ ہے فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِیمِ۔یہ وہ رات ہے جس میں تمام حکمت کی باتوں میں فرق کر کے دکھایا جائے گا اور کھول کھول کر پیش کی جائے گی۔اَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا ہماری طرف سے یہ ایک فیصلہ شدہ تقدیر ہے۔إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِینَ یقیناً ہم ہی ہیں جو ہمیشہ مرسلوں کو بھیجا کرتے ہیں رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ یہ تیرے رب کی طرف سے رحمت ہے۔اِنَّهُ هُوَ السَّمِیعُ الْعَلِيْمُ یقیناً وہ بہت سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔رَبِّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وہ آسمانوں کا رب بھی ہے اور زمین کا بھی اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے اِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ کاش تم ایمان لے آتے تم ایمان لانے والے کیوں نہیں بنتے؟ یہاں جو إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِینَ ہے اس آیت کے اس ٹکڑے نے دراصل وہی بات پیش فرمائی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لَيْلَةُ الْقَدْرِ کے تعلق میں بیان فرمائی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ لَيْلَةُ الْقَدْرِ کا تم زمانہ اتنا محدود کرتے