خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 99
خطبات طاہر جلد 15 99 99 خطبہ جمعہ 9 فروری 1996ء تمام تر مقصد رمضان کا خدا کا ملنا ہے۔( خطبه جمعه فرموده 9 فروری 1996ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ أَيَّا مَا مَّعْدُودَتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرُنَّهُ وَاَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (البقرة: 184 185) فرمایا: اے لوگو جو ایمان لائے ہو تم پر روزے اسی طرح فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے جاتے رہے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔اَيَّامًا مَّعْدُودَتِ گنتی کے چند دن ہیں یا چند دن جنہیں گنا جاتا ہے فَمَنْ كَانَ مِنْكُمُ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ پس تم میں سے جو بھی کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں وہ یہ گنتی پوری کرلے وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسکین اور وہ لوگ جو طاقت نہیں رکھتے یعنی روزے کی طاقت نہیں رکھتے ان پر مسکین کو کھانا کھلانا فدیہ ہے۔یا وہ لوگ جو فدیہ دینے کی طاقت رکھتے ہیں ان کو فدیہ دینا چاہئے۔فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرُ نه پس اس پہلو سے جو طوئی نیکی ،شوق سے نیکی کرنے والا ہو وہی اس ل کے لئے اچھا ہے یعنی نیکی میں کوئی جبر نہیں ہونا چاہئے وَاَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ اور اگر تم روزے رکھ سکو تو یہ بہتر ہے اگر تم اس کو جانتے کہ اس میں کیا فوائد ہیں۔یہ آیت پہلے بھی میں نے رمضان ہی میں تلاوت کی تھی پہلے بھی اس کے متعلق کچھ باتیں