خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 954 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 954

خطبات طاہر جلد 14 954 خطبہ جمعہ 22 دسمبر 1995ء واشنگٹن سے لاس اینجلس کا سفر اختیار کیا اور اب وہ بنفس نفیس وہاں شمولیت فرمارہے ہیں۔جماعت احمدیہ ہالینڈ کا ایک سالانہ تربیتی اجتماع ہے وہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔تین دن تک جاری رہے گا۔اسی طرح جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ کا بھی ایک سالانہ تربیتی اجتماع ہے جو آج منعقد ہو رہا ہے ، 25 / دسمبر تک جاری رہے گا۔مجلس انصار اللہ انڈونیشیا کا سالانہ اجتماع اور مجلس شوریٰ آج سے شروع ہو رہے ہیں پہلے دو دن اجتماع اور آخری روز شوری کا انعقاد ہو گا۔مجلس انصاراللہ ناروے کی پانچویں مجلس شوری 24 دسمبر بروز اتوار منعقد ہو گی۔ان تمام ملکوں کے امراء نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کی طرف سے تمام دنیا کی جماعتوں کو السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ کا تحفہ پہنچایا جائے اور درخواست کی جائے کہ وہ ان اجتماعات کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اللہ ہر پہلو سے بابرکت بنائے اور جو برکتیں شامل ہونے والوں کو نصیب ہوں وہ دائمی ہوں چند دن ساتھ رہ کر چھوڑ جانے والی نہ ہوں۔آخری درخواست جو امیر صاحب جماعت احمد یہ جرمنی کی طرف سے موصول ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ خطبہ جمعہ میں تبلیغ کی طرف دوبارہ احباب جماعت کو توجہ دلائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے خطبے کا اچھا اثر ظاہر ہوا تھا اور یہ ایسا مضمون ہے جس کی شدید ضرورت محسوس ہوتی ہے۔امیر صاحب جرمنی نے اپنے بعض ساتھیوں کے ساتھ بہت محنت کے ساتھ تبلیغ کی ذمہ داری کو نبھانا شروع فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ ایک ایک جماعت میں پہنچ رہے ہیں اور وہاں جا کر یا بعض جماعتوں کے مراکز بنا کر وہاں پہنچ رہے ہیں اور از خود بڑی محنت سے ان کے تبلیغی پروگراموں کا جائزہ لے رہے ہیں ، نئے مشورے ان کو دے رہے ہیں اور اس طرح جماعت جرمنی میں ایک بہت بڑی تبلیغی مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کثرت کے ساتھ جرمن جماعت کے احمدی شامل ہیں اس سلسلے میں وہ فرما رہے تھے انہوں نے خط بھی لکھا اور فون پر بھی درخواست بھیجی کہ میں ضرورت سمجھتا ہوں کہ آپ براہ راست اگر کچھ کہہ دیں گے تو ہماری اس مہم کے حق میں ہوا چل پڑے گی۔یہ امر واقعہ ہے جب بھی اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے کسی خلیفہ کو بھی کسی تحریک کی توفیق عطا فرماتا ہے تو جس طرح غیر معمولی طور پر لبیک لبیک کی آوازیں اٹھتی ہیں اور جماعت تیزی سے اس طرف چل پڑتی ہے ویسا اثر دوسری تحریکات میں نہیں ہے اور یہ بات بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ