خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 953
خطبات طاہر جلد 14 953 خطبہ جمعہ 22 دسمبر 1995ء اصلى الله آنج غلامان محمد مصطفی ﷺ کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے پس ہراند ھیرے کو نور میں بدل دو یہاں تک کہ نور مصطفوی غالب آجائے۔( خطبه جمعه فرموده 22 دسمبر 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُوْرِهِ وَلَوْكَرِهَ الْكَفِرُونَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ) (الصف: 8 تا 10) پھر فرمایا:۔ان آیات سے متعلق خطاب سے پہلے چند اعلانات ہیں ایک تو یہ کہ جماعت احمد یہ نائیجیریا کا جلسہ سالانہ آج 22 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے تین دن جاری رہ کر 24 / دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔دوسرے جماعت احمد یہ West Coast USA کا سالانہ جلسہ آج 22 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے اور امیر صاحب یونائیٹیڈ اسٹیٹس مکرم ایم ایم احمد صاحب بھی خدا کے فضل سے وہاں شرکت کے لئے تشریف لے گئے ہیں۔یہ اس لئے بتانا ضروری تھا کہ ان کی طبیعت پیچھے کافی خراب رہی اور میں دعا کی تحریک بھی کرتا رہا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے شفا بخشی اور اتنی طاقت عطا فرما دی کہ