خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 935 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 935

خطبات طاہر جلد 14 935 خطبہ جمعہ 15 دسمبر 1995ء صلى الله دکھائی دے۔پس ایک ہی چیز کے مختلف پہلوؤں سے مختلف نام ہیں۔اس نور کا ایک نام قرآن ہے اور ایک نام محمد رسول اللہ لہ ہے۔پس آپ نے ” ہے“ کہہ کے دونوں کو ایک بنا دیا جیسا کہ قرآن کریم نے ایک اشارہ میں دونوں کو ایک ہی بنا کے دکھایا تھا۔فرمایا نور ہے جو تمہاری طرف آیا۔یہ کتاب ہر یک حقیقت کو بیان کرنے والی ہے۔خدا تعالیٰ کے ساتھ ان لوگوں کو سلامتی کی راہ دکھلاتا ہے جو خدا تعالیٰ کی مرضی کی پیروی کرتے ہیں اور وہ ان کو ظلمات سے نور کی طرف نکالتا ہے اور سیدھی راہ جو اس تک پہنچتی ہے ان کو دکھلاتا ہے۔وہی خدا ہے جس نے اپنے رسول گو اس ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔اے لوگو! قرآن ایک برھان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک کھلا کھلا نور ہے جو تمہاری طرف اتارا گیا ہے۔آج تمہارے لئے دین کامل کیا گیا اور تم پر سب نعمتیں پوری کی گئیں۔۔۔“ یہاں بعد کی عبارت سے شبہ پڑتا ہے کہ واحد جو استعمال کیا گیا ہے اس میں محمد رسول اللہ ﷺ کو بطور نور شامل نہیں کیا گیا اور واحد کا اشارہ صرف بعد میں آنے والے ذکر یعنی قرآن پر محدود ہے۔بعد کی عبارت سے یہ بھی شبہ پڑتا ہے لیکن اس کے برعکس واضح طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک حوالہ جو آج میں نے شامل کرنے کی ہدایت کی تھی اور مجھے یہاں دکھائی نہیں دیا جس میں اسی آیت یا اس سے ملتی جلتی آیت کے حوالے سے قرآن کو بھی اترنے والا نور قرار دیا ہے اور محمد رسول اللہ ﷺ کو بھی۔بہر حال قطعی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت ﷺ کو بھی اترنے والا نور قرار دیا ہے اور قرآن کو بھی اتر نے والا نور قرار دیا ہے اور دونوں کے ذکر کو اس طرح اکٹھا کر دیا ہے کہ بظاہر ایک ذکر ملتا ہے مگر قرآنی آیات اس مضمون کو کھول دیتی ہیں کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا ذکر انہی صفات کے ساتھ کیا گیا جو قرآن کریم کے ذکر میں ملتی ہیں۔پس فرمایا: وہی خدا ہے جس نے اپنے رسول کو اس ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔اے لوگو! قرآن ایک