خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 895 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 895

خطبات طاہر جلد 14 895 خطبہ جمعہ 24 نومبر 1995ء پیروی کی برکت سے کتنے نوروں میں بدل گیا ہے۔في بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وہ ایک گھر میں نہیں رہا وہ تو اب گھر گھر میں روشن ہو گیا ہے۔مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ (الفتح : 30) محمد رسول اللہ ﷺ اور ان کے جو ساتھی تھے جو واقعہ معیت رکھتے تھے یعنی صحبت صالحہ سے فیض پاتے تھے ان کے دل بھی تو دیکھو وہ بھی تو روشن ہورہے ہیں۔ان کے دلوں سے بھی تسبیحات بلند ہو رہی ہیں اور خدا نے چاہا ہے کہ ان کے دلوں کو اس کی برکت سے بلند کر دیا جائے۔ان گھروں کو بلند کر دیا جائے جن میں وہ نور روشن ہے اور سراجا منیرا کا جو وہ مضمون تھا ان کا اس بلندی سے تعلق ہے۔نور جو وسیع طور پر فیض رساں ہو وہ چھوٹی حالت میں رہ کر نہیں ہو سکتا۔اسے لازماً رفعت اختیار کرنی ہوگی کیونکہ جتنی بلند چیز ہواتنا ہی اس کے نور سے دنیا فیض یاب ہو سکتی ہے۔بعض دفعہ ہم جب بجلیاں نہیں ہوتی تھیں ہم لائین کو یا عام چراغ کو زمین پر رکھتے تھے تو وہی کمرہ اندھیر الگتا تھا پھر جب اچھی طرح دیکھنا ہو تو اسے ہاتھ سے بلند کر کے اونچا کر کے دیکھتے تھے تو سارا کمرہ جگمگ کرنے لگتا تھا۔تو محمد رسول اللہ ہے جو سِرَاجًا منيرا فرمایا گیا ہے اس پہلو سے بھی فرمایا گیا ہے کہ یہ اتنا بلند ہو گیا اس نور کی برکت سے جو خداس نور پر نازل فرمایا اور یہ دونوں مل گئے۔اتنا رفع اور بلند ہو گیا کہ وہ سِرَاجًا منیرا کی طرح کل عالم پر چمکنے کی اہلیت پا گیا اور کل عالم اس سے فیض یاب ہونے کی صلاحیت اختیار کر گیا اور اس نے اس حسن کو اپنی ذات تک محدود نہیں رکھا بلکہ اپنے زمانے میں چمک کر دوسروں کو ایسی ہی صلى الله صفات عطا کر کے ثابت کر دیا کہ نوروں میں سے سب سے وسیع تریہ محمد رسول اللہ ہے تھے۔اس کثرت سے اپنے معیت میں بسنے والوں کو اپنے نور کی شان عطا کرنے والا دنیا میں کبھی کوئی نبی نہیں پیدا ہوا۔آپ تاریخ کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں۔اپنی زبان سے نہیں ان کتابوں کی زبان سے مطالعہ کر کے دیکھ لیں۔بدھ نے کتنے بدھ پیدا کئے یا اپنے جیسے عقل کل جس کو وہ کہتے ہیں عقل کل تو صرف خدا کے لئے میرے نزدیک استعمال ہو سکتا ہے لیکن اپنی طرح عقل والے کتنے اور پیدا کیے تھے۔موسیلی نے ہارون کے سوا کون سا پیدا کیا تھا جو اس سے مشابہ ہو اور وہ بھی دعا مانگ کے لیا تھا۔اپنی ذات میں تو ہارون میں وہ روشنی نہیں تھی۔حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے سے ملتے جلتے کتنے حواری پیچھے چھوڑے۔مگر محمد رسول اللہ ﷺ کی شان دیکھو کہ کتنا جلدی جلدی اپنے جیسے ہی اور نور