خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 879 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 879

خطبات طاہر جلد 14 879 خطبہ جمعہ 24 نومبر 1995ء صفات باری تعالیٰ کے حسین اجتماع کا نام نور ہے۔ذکر الہی سے نورالہی ملتا ہے۔( خطبه جمعه فرموده 24 نومبر 1995ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔في بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُةِ وَالْأَصَالِ پھر فرمایا:۔( النور : 37) نور کے تعلق میں جو خطبات کا سلسلہ شروع ہے یہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات کے حوالے سے بعض تشریحات آپ کے سامنے رکھ رہا تھا لیکن اس مضمون کو شروع کرنے سے پہلے جماعت احمد یہ سنگا پور کی درخواست کے پیش نظر یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ان کا آٹھواں جلسہ سالانہ آج شروع ہو رہا ہے اور تین دن رہ کر 26 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔صدر صاحب جماعت احمد یہ سنگا پور عبد العظیم صاحب بولیا نے سب کو السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ کے تحفے کے بعد یہ درخواست کی ہے کہ ان کو اس جلسے کے کامیابی کے لحاظ سے بھی اور ویسے بھی جماعت سنگا پور کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی آیت کریمہ کی تشریح کرتے ہوئے جو میں نے پہلے پڑھی تھی اور اس کے بعد یہ دوسری ایت اسی کے معا بعد ہے جو میں نے آج پڑھی ہے۔حضرت