خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 838 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 838

خطبات طاہر جلد 14 838 خطبہ جمعہ 3 رنومبر 1995ء 1,75,000 پاؤنڈ اور وقف جدید کا چندہ ہے 98,000۔وقف جدید میں دنیا میں سب سے اول ہیں۔تحریک جدید میں تیسرے نمبر پر لیکن تو ازن یہ ہے کہ تحریک جدید کا چندہ وقف جدید سے آگے ہے۔پاکستان میں پتا نہیں کیوں یہ توازن بگڑ گیا ہے۔اس سے پتا چل رہا ہے کہ تحریک جدید کی انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل ہے۔ورنہ میں جانتا ہوں وقف جدید کو خدا تعالیٰ نے بڑی برکت دی ہے مگر ہمیشہ جماعت میں یہ بات راسخ رہی ہے کہ پہلے تحریک جدید پھر وقف جدید۔اب مالی قربانی میں تو توازن بالکل الٹ گیا ہے یہ وقف جدید کے لئے تو بہت خوشی کی بات ہے مگر ہم سب کے لئے فکر مندی کی بات بھی ہے۔تحریک جدید نے کیا کیا ہے جو ان کا تاثر وہاں کچھ عجیب سا، پھیکا سا پڑ گیا ہے اور کوئی وجہ ضرور ہے یا ان کی تحریکوں کی طرز وہی پرانی ٹکسالی کی چلی آرہی ہے جبکہ زمانے بدل چکے ہیں۔وہی چھ پر زور، بارہ پر زور اور اس قسم کی رسمی باتوں پر۔چندے لینے ہیں تو دلوں کو کشادگی عطا کریں۔ان کو ایسی باتیں پہنچائیں جن سے دل تازہ ہوں ، حوصلے بڑھیں ، رشک کے جذبات پیدا ہوں۔مگر محض چند امیروں کے پیچھے پڑ جانا یا کمی طور پر کم سے کم مقرر کر کے سب کو کہنا کہ آپ پر لازم ہے بارہ حضرت مصلح موعودؓ نے مقرر کیا تھا، چوہیں اس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے زمانے میں مقرر کیا اس سے کم آپ نے نہیں لینا یا ضرور پورا کریں ، اس سے تحریک کوئی نہیں ہوتی۔صرف یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں کوئی ڈانٹ رہا ہے کہ ہم بڑے نکے لوگ ہیں۔تو میں بھی آپ کو ڈانٹ نہیں رہا میں کچو کے دے رہا ہوں۔تحریک جدید اٹھے اور خیال کرے کہ ایک پیچھے سے آنے والا گھوڑا جو بہت پیچھے تھا وہ اتنا آگے نکل گیا ہے۔تو اللہ کرے کہ یہ غیرت کام آئے مگر وقف جدید کو دبا کے نہ آگے نکلیں۔یہ نہ کریں کہ جو وقف جدید کے چندے دے رہے ہیں آپ کہیں کہ نہیں ہمارا بڑھاؤ، ان کا کم کرو۔تو اللہ تعالیٰ سب کو ہی آگے بڑھنے کی توفیق بخشے لیکن بعض جو پرانی ترتیبیں خدا تعالیٰ نے مقرر فرمائی ہوئی ہیں وہ جب بدلتی ہیں تو تعجب ضرور ہوتا ہے۔برطانیہ نمبر چار ہے، کینیڈا نمبر پانچ ، انڈونیشیا چھ، سوئٹزر لینڈ سات، ماریشس آٹھ ، جاپان نو اور ہندوستان دس۔اس پہلو سے ہندوستان نے کافی ترقی کی ہے۔پہلے ان چندوں میں ہندوستان بہت پیچھے رہ گیا تھا۔اب خدا کے فضل سے نئی بیداری پیدا ہو رہی ہے۔فی کس مالی قربانی کے لحاظ سے سوئٹزر لینڈ نمبر ایک ہمیشہ کی طرح اور بہت فرق ڈال گیا ہے