خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 791 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 791

خطبات طاہر جلد 14 791 خطبہ جمعہ 20 اکتوبر 1995ء 66 سے ہے یہ اللہ کی صفت ربوبیت ہے جس کے نتیجے میں جسم کا بھی ظہور ہوا اور بالآ خر روح کا بھی وجود قائم ہوا۔اور اسی طرح خدا کا کلام نازل ہونا اور اس کے خارق عادت نشان ظہور میں آنار بوبیت کے تقاضا سے ہے۔یعنی اس دنیا ہی میں جو خلق آخر نصیب ہوتی ہے اور مذہب نازل ہوتا ہے ، کلام الہی اترتا ہے تو جس طرح مادی ضرورتوں کے لئے جسمانی غذا ئیں بنائی گئیں ربوبیت کے تابع تا کہ جسم کو سنبھالیں اسی طرح روح کو سنبھالنے کے لئے اور اسے زندہ رکھنے کے لئے روحانی غذاؤں کا نزول ہوتا ہے اور وہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور اوامر کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔اگر ان کو ترک کر دیں گے تو روح میں زندگی کے لئے کوئی طاقت باقی نہیں رہے گی۔اس کے بغیر تو انسان مردہ ہو جاتا ہے۔پس اس پہلو سے آپ نے فرمایا کہ ربوبیت نے دونوں تقاضوں کو پورا فرمایا ہے۔جسم اور روح کی پیدائش خودر بوبیت کے نتیجے میں اور دونوں کو زندہ رکھنے کے لئے الگ الگ نظام جاری فرما دیئے اور وہ نظام کیا ہے جو روح کی غذا کے لئے ہے۔”خدا کا کلام نازل ہونا اور اس کے خارق عادت نشان کا ظہور میں آنا ہے۔حیرت انگیز اعجاز دکھاتا ہے تا کہ روح زندہ رہے۔کئی دفعہ آپ کہتے ہیں جی ایسا خدا نے معجزہ دکھایا ، ایسا نشان کہ روح تازہ ہوگئی ، ایمان زندہ ہو گیا۔تو یہی معنے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کہ صرف کلام الہی کے ذریعے جو شریعت نازل ہوئی ہے وہ روح کی غذا کے لئے ضروری ہے مگر بعض دفعہ بے اختیار دل سے آواز اٹھتی ہے کہ آہاہا، کیا دیکھا ہے ہم نے۔روح زندہ ہو گئی۔نئی زندگی مل گئی ایمان کو۔یہ ایسا ہی ہے جیسے دن رات موسموں میں سے ہم گزرتے ہیں کئی ایسی بھی گھٹائیں اٹھتی ہیں لہر دار اور مست کہ ان کو دیکھ کر انسان عش عش کر اٹھتا ہے کہ روح تازہ ہوگئی حالانکہ وہ گھٹا ئیں نہ بھی ہوتیں تب بھی بھی ان کا جسم زندہ ہی رہتا۔تو خدا کی ربوبیت میں سے بعض اور ربوبیت کے جلوے یوں پھوٹتے ہیں کہ انسان کا جسم بھی عش عش کر اٹھتا ہے اور اس کی روح بھی عش عش کر اٹھتی ہے۔تو معجزے یہ کام دکھاتے ہیں جو ربوبیت کا دائمی حصہ ہیں۔حیرت انگیز خوب صورت مناظر اور موسموں میں حیرت انگیز پاک تبدیلیاں جو انسانی زندگی کو لطف سے بھر دیتی ہیں یہ دنیاوی معزہ ہے اور روح کے لئے بھی خدا نے معجزے مقرر فرمائے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر کو غور سے پڑھیں ایک ایک دود و فقروں میں حیرت انگیز مضامین کو