خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 740 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 740

خطبات طاہر جلد 14 740 خطبہ جمعہ 29 ستمبر 1995ء باقی جماعتوں کو بھی تحریص کر رہا ہوں کہ اب وقت بہت تھوڑا ہے۔دو مہینے تو گزر گئے ہیں اور ہم نے کام دگنے سے زیادہ کرنے ہیں اس لئے ان نیک جماعتوں کی مثال پر پھر یہی کہوں گا تو کل کرتے ہوئے ،صبر کے ساتھ اللہ پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھیں اللہ آپ کے تو کل کو کبھی پھلوں سے محروم نہیں فرمائے گا بلکہ ہمیشہ جیسا کہ پہلے کرتا رہا ہے آپ کے تو کل کو آپ کی توفیق آپ کی استطاعت سے بڑھ کر پھل لگائے گا۔اللہ ہمیں ہمیشہ اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین