خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 721
خطبات طاہر جلد 14 721 خطبہ جمعہ 29 ستمبر 1995ء صبر کے ساتھ اللہ پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھیں اللہ آپ کے تو کل کو کبھی پھلوں سے محروم نہیں فرمائے گا ( خطبه جمعه فرموده 29 ستمبر 1995ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا كَانَ لَنَا أَنْ نَأْتِيَكُمُ بِسُلْطَنِ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ وَمَا لَنَا أَلَّا تَتَوَكَّلَ عَلَى اللهِ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا أَذَيْتُمُوْنَا وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ (ابراہیم: 12-13) پھر فرمایا:۔یہ آیات جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے سورۃ ابراہیم کی بارہویں اور تیرہویں آیات ہیں ان سے متعلق جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے صبر کے مضمون کے بیان کے وقت میں نے پہلے بھی خطبہ دیا ہے یعنی ایک خطبے میں ان کا ذکر کیا تلاوت بھی کی لیکن آج جس غرض سے میں نے تلاوت کو دہرایا ہے وہ مضمون صبر ہی کا ہے مگر اس کے بعض مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنا مقصود ہے۔ان کا ترجمہ یہ ہے کہ ان کے پیغمبروں نے انہیں کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہم تمہاری طرح ہی کے بشر ہیں ولکن اللہ يَمُنُّ عَلَى مَنْ يَّشَا مِنْ عِبَادِهِ لیکن اللہ کی مرضی ہے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس