خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 720 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 720

خطبات طاہر جلد 14 720 کی طرف منسوب ہونے کا وہم ان کی راہ میں اور خدمت دین کی راہ میں حائل ہو یا ہوسکتا ہے، اب وہ مٹی بن گئے۔پس عجیب بات ہے کہ مٹی سے آدمی بنتا ہے اور جب آدمی بنتا ہے تو پھر وہ مٹی ہو جاتا ہے وہ خدا کی راہ میں خاک ہو جاتا ہے اور یہی عرض کرتا ہے کہ میں تو خاک ہوں۔مطلب یہ ہے کہ میں اپنی حیثیت نہیں بھولا اے خدا تو نے مجھے بہت ترقی دی بہت اونچی اڑانیں بخشیں مگر میں جانتا ہوں کہ میں ہوں کیا۔پس خاک سے اٹھنے والا آدمی ہمیشہ خاک کی طرف لوٹتا ہے اور یہی سچا انکسار ہے جو خدا کو پسند آتا ہے۔یہی وہ انکسار ہے جس سے نبی بنتے ہیں، جس سے صدیق بنتے ہیں، جس سے شہید پیدا ہوتے ہیں، جس سے ولی اٹھتے ہیں۔پس اس خاک سے آپ بھی اٹھیں خود آدم بنیں اور آدم بن کر پھر مٹی ہو جائیں اور پھر آپ کی مٹی سے اور آدم اٹھیں، یہ وہ دور ہے جب ہمیں اس کثرت کے ساتھ بار بار نئے پیدا ہونے والے آدمیوں کی ضرورت ہے۔اللہ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین خطبہ ثانیہ میں تشہد کے بعد حضور انور نے فرمایا: صدر صاحب انصار اللہ سوئٹزرلینڈ بشیر احمد صاحب طاہر کی طرف سے یہ فیکس موصول ہوئی ہے کہ اس خطبہ میں ہمارے لئے بھی دعا کی درخواست کر دیں۔آج نماز جمعہ کے بعد ہمارا چوتھا سالانہ اجتماع شروع ہو رہا ہے۔اللہ ان کے اس اجتماع میں برکت ڈالے اور کثرت کے ساتھ ان میں کامیاب داعی الی اللہ پیدا فرمائے ، یعنی سلطان نصیر عطا کرے۔“