خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 718
خطبات طاہر جلد 14 718 خطبہ جمعہ 22 ستمبر 1995ء ہو جائیں گی ان میں آسمان کے کنگرے ہلانے کی طاقتیں پیدا ہو جائیں گی۔پھر آپ کو راتوں کو اٹھ کے تہجد پڑھنے کی بھی توفیق مل جائے گی۔پھر آپ کو اس پیار سے بات کرنے کی توفیق ملے گی کہ جس پیار کی نصیحت ضائع نہیں جایا کرتی۔آپ کی اکثر نصیحتیں اس وجہ سے بے کار جاتی ہیں کہ ان میں پیار کی بجائے تلخی ہوتی ہے اور بسا اوقات تکبر ہوتا ہے۔اگر ایک انسان خود نمازی ہو اور دوسرے کو بے نمازی دیکھ کر اس طرح اس کو کہے کہ بڑا تو محروم انسان ہے، نماز بھی نہیں پڑھ سکتا اور دل میں یہ خیال ہو کہ دیکھو میں نمازی بن گیا ہوں اس لئے تو بے حیثیت چیز ہے۔تو اس کی نصیحت اس بے نمازی پر بھی بے کار جائے گی اور اپنی نماز کو بھی کھا جائے گی ، نہ باہر کچھ رہے گا نہ اندر کچھ رہے گا لیکن اگر محبت اور رحمت کے نتیجے میں کسی کا غم لگا ہو تو اس کی نصیحت میں شان ہی اور پیدا ہو جاتی ہے۔وہ باہر کی نمازیں بھی پیدا کرتی ہے اور اندر کی نمازوں کی شان بھی بڑھاتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ خدا کی خاطر خدا کے کاموں میں غم لگا بیٹھیں دیکھو اپنی تجارتوں میں ، اپنے دنیا کے کاموں میں آپ غم لگائے پھرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بار ہا بڑی حسرت سے یہ لکھا ہے کہ وہ لوگ جو میری جماعت میں ہوتے ہوئے دنیا کے غموں میں دن رات لگے ہوئے ہیں مجھے ان کے تصور سے تکلیف پہنچتی ہے وہ دین کا غم لگا کے تو دیکھیں۔اگر وہ دین کا غم لگا ئیں گے تو ان کو اپنے غم لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یہ ایک اور نسخہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے ہاتھوں میں تھما دیا ہے اور بڑا کارگر نسخہ ہے۔بارہا ہم نے دوسروں میں دیکھا، اپنی ذات میں دیکھا ہر جگہ یہ نسخہ حیرت انگیز طور پر طاقتور اور کارفرما دکھائی دیا۔کئی دفعہ میں نے بعض بزرگ صحابہ کی مثالیں دی ہیں کہ وہ اس نسخے کو باقاعدہ عمداً اس طرح استعمال کیا کرتے تھے جیسے کوئی ڈاکٹر کسی مریض پر کوئی نسخہ استعمال کرتا ہے اور ان میں ہمارے حضرت عبدالرحمن صاحب مہر سنگھ جو سکھوں میں سے آئے تھے لیکن بڑے ولی اللہ اور بزرگ اور مہم اور نیچے رؤیا اور کشوف دیکھنے والے بزرگ بن چکے تھے۔حیرت ہوتی تھی دیکھ کر ، ایک دفعہ میں قادیان گیا جب وہ بھی ساتھ تھے تو ان کے جو سکھ دوسرے ملنے والے ان کے گاؤں سے آئے ہوئے تھے ان کے اندر زمین آسمان کا فرق تھا۔حیرت ہوتی تھی کہ کس طرح مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام