خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 699 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 699

خطبات طاہر جلد 14 699 خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء کے پاس ذرائع بھی ہیں کہ نہیں اور اگر ہم ذرائع مہیا کریں تو ان کے ضائع ہونے کا احتمال تو نہیں ہے۔ان کی نگرانی کا کیا انتظام ہوگا، کون سی جگہ ہے جہاں وہ پروگرام دکھائے جائیں گے کیونکہ ان میں سے ہر ایک کے گھر میں تو آپ ڈش انٹینا مہیا نہیں کر سکتے نہ ان بے چاروں کے حالات اس وقت ایسے ہیں کہ وہ زیادہ خرچ برداشت کر سکیں۔پس اس پہلو سے بہت سے کام ہیں، میں نے خلاصہ آپ کے سامنے رکھ دیئے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ اب انشاء اللہ تعالیٰ بڑی مستعدی کے ساتھ اس میدان میں بھی جماعت، جرمنی دنیا کی ساری جماعتوں کو پیچھے چھوڑ جائے گا مگر پیچھے چھوڑ جائے گا نہیں بلکہ دعوت عمل دیتا ہوا آگے بڑھے گا اشارے کرتا ہوا آگے بڑھے گا کہ ہے جان اور ہے طاقت تو آؤ ہمارے ساتھ آگے بڑھ کے دکھاؤ، اس طرح جو مسابقت کی روح سے ایک عمل کا دور شروع ہوگا وہ انشاء اللہ احمدیت کو فتوحات کے ایک نئے دور میں داخل فرمادے گا۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین