خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 697
خطبات طاہر جلد 14 697 خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء سب سے زیادہ کام کا بوجھ ہو گا کیونکہ جتنی زبانوں میں آپ تبلیغ کر رہے ہیں، جتنی مختلف زبانیں بولنے والی قوموں کو آپ تبلیغ کر رہے ہیں، آپ کو خدا نے یہ اعزاز بخشا ہے کہ دنیا میں اور کوئی ملک نہیں ہے جہاں کی جماعت احمد یہ یہ کہہ سکے کہ ہم جرمنی کے برابر قوموں کو تبلیغ کر رہے ہیں، جرمنی کے برابر مختلف زبانیں بولنے والی قوموں کو پیغام پہنچا رہے ہیں۔پس یہ سعادت خدا نے بخشی ہے تو اس سعادت کی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرنا ہوگا اور وہ ہمیں جو اس وقت بنا پا چکی ہیں یعنی ان کو بنایا جا چکا ہے کسی حد تک، ان ٹیموں کو ایک منصوبے کے مطابق کام دے کر اسے آگے بڑھانا ہوگا اور نظر رکھنی ہوگی کہ ہم روزانہ کتنے گھنٹے کام کے پروگرام بنارہے ہیں، کن کن موضوعات پر بنارہے ہیں ، کون کون سی ویڈیوز ہمارے پاس اکٹھی ہو چکی ہیں۔اب خطبات کے بھی سلسلے ہیں جو ایسے ہیں کہ جن کو دہرانا بھی ضروری ہے مثلا گلف کرائسز کے اوپر ، عبادتوں کے اوپر اور بہت سے مضامین ہیں جن پر خطبات کے سلسلے تھے جن کی ہمیشہ بار بار یاد دہانی کی ضرورت پیش آتی جائے گی کیونکہ انسان کو یاد دہانی کی ضرورت ہے۔آپ نے سن بھی لئے ہوں تو آپ کو بھی ضرورت پیش آئے گی لیکن جن قوموں نے سنے ہی نہیں ہیں ان کو کیا پتا کہ جماعت احمدیہ کے کیا پروگرام ہیں، کیا ارادے ہیں، کس نظر سے دنیا کو دیکھتی ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کو کیا روشنی عطا کی ہے۔پس ان سب دنیا کی قوموں کو ان کی ضروریات مہیا کرنا، ان کی طبعی پیاس بجھانا جس کا پانی آسمان سے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اترا ہے اور وہ وہی پانی ہے جو محمد رسول اللہ ے پر اترا تھا جس کے متعلق مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔ایں چشمہ رواں کہ مخلق خدا دہم یک قطره زیر کمال محمد " است ( درثمین فارسی : 89) یہ جو تم چشمے جاری ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہو عرفان کے ، یہ تو محمد رسول اللہ ﷺ کے سمندر میں سے ایک قطرہ ہے جس سے میں نے یہ فیض پایا ہے اور میں آگے دنیا کو دے رہا ہوں۔پس پانی تو وہی ہے جو آسمان سے محمد رسول اللہ پر اترا تھا آج کے دور میں ہمیں ساقی بنایا گیا ہے۔آج کے دور میں مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مشکیں بھر بھر کے وہ پانی پلایا گیا اور اسی کے فیض کو جاری کرنے کے لئے ہم خدام آج پیدا کئے گئے ہیں۔اسی کے لئے اللہ تعالیٰ نے ذرائع مہیا فرمائے