خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 693
خطبات طاہر جلد 14 693 خطبہ جمعہ 15 ستمبر 1995ء جو نتیجے ظاہر ہورہے ہیں ان کو مزید کامیاب بنانے کے لئے میں آپ کو کچھ باتیں سمجھانی چاہتا ہوں۔MTA کے تعلق میں اس ایک دور ہی میں اتنے پروگرام تیار ہوئے ہیں کہ اگر آپ ان سے ہی پورا استفادہ کر سکیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑی کامیابی ہوگی اور آپ کی بہت بڑی ضرورت پوری ہو جائے گی۔جلسہ تو تین دن کا تھا لیکن مسلسل اس کے بعد سے پروگرام جاری ہیں۔صبح، دوپہر، رات جماعت جرمنی کے مختلف علاقوں کے پروگرام ہیں ان میں کارروائیاں ہورہی ہیں اور کثرت سے لوگ یعنی غیر مسلم بھی اور غیر احمدی مسلم بھی ان میں شامل ہوتے ہیں، ہر قسم کے سوالات کئے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر مجلس کے بعد کھلم کھلا شامل ہونے والے اعتراف کرتے ہیں کہ ہماری غلط فہمیاں دور ہوئیں ، ہمارے دلوں کو اطمینان حاصل ہوا۔یہ کارروائیاں جس علاقے میں ہوتی ہیں وہاں اگر زیادہ بھی آدمی آئیں تو زیادہ سے زیادہ چند سو ہوتے ہیں اور بعض دفعہ ایک سو ڈیڑھ سوتک تعداد پہنچتی ہے، بعض دفعہ پچاس، ساٹھ، ستر تک کی تعداد رہ جاتی ہے۔لیکن جو کارروائی ہے اس کا تعلق ساٹھ ستر یا سو دوسو سے تو نہیں ہے۔اس کا تعلق تو ہزاروں لاکھوں سے ہے۔اگر وہ ہزاروں لاکھوں تک نہ پہنچے تو اس محنت کا بہت تھوڑا پھل ہم حاصل کر سکیں گے۔اس لئے یہ وہ نظام ہے جس کو بڑے غور اور تدبر کے ساتھ جائزہ لے کر اس کے مطابق منصو بہ بننا چاہئے اور منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو جانا چاہئے۔مبشر باجوہ مرحوم نے ایک دفعہ مجھ سے کہا کہ میں جب ایک مجلس کو سارے بوسنیز تک پہنچا دوں اور دعا کریں کہ اللہ مجھے توفیق دے۔اب ان کے نام پر آج انشاء اللہ یا پرسوں ایک سٹوڈیو قائم کیا جا رہا ہے اس میں یہی کام ہوں گے۔مگر میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک دل میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ کوشش کر رہے تھے اور دن رات محنت کرتے تھے۔مگر اگر وہ کر بھی لیں تو تب بھی حقیقت میں جو اعلیٰ مقصد ہے وہ پوری طرح حاصل نہیں ہو سکتا تھا۔کہاں تک ایک انسان وڈیو لے کر لوگوں کے پیچھے بھاگے گا اور پھر ان کو اکٹھا کر کے ان کو سنائے۔جن جماعتوں میں طاقت ہے ان کو کرنا چاہئے مگر اصل ذریعہ MTA کا ہے۔اگر جو ویڈیوز اب تیار ہوئی ہیں ان میں سے ہر ویڈیو کے لئے جرمن ورژن German Version الگ تیار ہو ، البانین درشن الگ تیار ہو ، بوزنین ورژن الگ تیار ہو، ٹرکش ورژن الگ تیار ہو ، Arabic ورژن الگ تیار ہو بلغارین ورژن الگ تیار ہو، رومانین