خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 661
خطبات طاہر جلد 14 661 خطبہ جمعہ 8 ستمبر 1995ء اقام الصلوۃ اور قرآن الفجر کے لئے بھر پور کوشش کریں۔مقام محمود اور سلطان نصیر کے حصول کی دعائیں کریں۔(خطبه جمعه فرموده 8 ستمبر 1995ء بمقام من ہائم۔جرمنی) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی: أَقِمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ الَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ اِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِكَانَ مَشْهُودًا وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْبِ نَافِلَةً لكَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا وَقُلْ رَّبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لى مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا (بنی اسرائیل: 79 تا 81) پھر فرمایا: گزشتہ جلسہ سالانہ۔UK کے بعد سے طبیعت میں خصوصیت سے یہ فکر رہی کہ اللہ تعالیٰ نے جو اس کثرت سے ہمیں انعامات کے پھل نوازے ہیں جن کے نتیجے میں بھوک مٹنے کی بجائے اور بھی بڑھ گئی ہے تو آئندہ ان کو سنبھالنے کی ذمہ داریاں کیسے ادا کریں گے کیونکہ جب میں نے گردو پیش پر نظر ڈالی، ان جماعتوں پر خصوصیت سے نگاہ کی جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پھلوں کی بارش ہو رہی ہے تو مجھے محسوس ہوا کہ ابھی ان جماعتوں میں بھی تربیت کی بہت کمی ہے اور کثرت کے ساتھ مربی ہمیں مہیا نہیں ہیں۔پھر ان نئے آنے والوں کی تربیت کر کے اس بات کا اہل بنانا کہ