خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 620
خطبات طاہر جلد 14 620 خطبہ جمعہ 25 راگست 1995ء وَالْأَرْضِ تمہیں ہوا کیا ہے کہ تم خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے جبکہ زمین و آسمان کی میراث سب اللہ ہی کی ہے۔لَا يَسْتَوِى مِنْكُمْ مَّنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قَتَلَ تم میں سے جو فتح سے پہلے خرچ کرے گا جس نے فتح سے پہلے خرچ کیا وقتل اور جہاد کیا وہ اور ایسا شخص جو بعد میں کرے برابر نہیں ہو سکتے۔ایک وقت ہوتا ہے جب مالی قربانی کی اور فی سبیل اللہ جہاد کی ایک غیر معمولی قیمت پڑتی ہے اور ایک وقت وہ ہوتا ہے جبکہ یہ معاملات لوگوں کو آسان دکھائی دینے لگتے ہیں اس وقت کی قربانی اور پہلے کی قربانی میں ایک فرق رہتا ہے۔أُولَيْكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِنَ الَّذِيْنَ اَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَ قَتَلُوا یہ لوگ جو پہلے کرنے والے ہیں ان لوگوں سے درجے میں بہت بڑے ہیں جو بعد میں قربانیاں کریں گے اور بعد میں جہاد کریں گے۔وَكُلًّا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنٰی اور واقعہ یہ ہے کہ ہر ایک سے خدا تعالیٰ نے اچھا وعدہ ہی فرمایا ہے وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے اللہ تعالیٰ باخبر ہے۔مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْحِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيم کون ہے جو اللہ کو قرضہ حسنہ دے پس وہ اس کو بڑھاتا رہے وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيم اور اس کے لئے اس کے پاس بہت ہی معزز اجر ہے یا لَةَ أَجْرٌ كَرِیم اس شخص کے لئے جو ایسا کرے گا اس کے لئے بہت ہی معزز اجر ہوگا۔آج کل جماعت احمدیہ جس دور سے گزر رہی ہے اس کا خاص طور پر تعلق اس مضمون سے ہے جو ان آیات میں بیان فرمایا گیا ہے۔ابھی خدا تعالیٰ کی طرف سے جماعت کے آخری غلبے کی گھڑی کسی ایک ملک میں بھی اس طرح ظاہر نہیں ہوئی کہ جس کے بعد یہ پتا چلے کہ یہ ملک کلیڈ احمدیت کی گود میں آ گیا ہے اور ایک سو پچاس ممالک میں جہاں احمدیت پھیلی ہوئی ہے ہر جگہ یہی آیت کریمہ قربانی کی راہوں کی طرف بلا رہی ہے اور یاد دلا رہی ہے کہ وقت تھوڑا ہے آج قربانیاں کر لو ورنہ کل وہ دن ضرور آئے گا جب تمہیں غلبہ عطا ہوگا۔پھر اس وقت کو یاد کرو گے اور یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا کیونکہ خدا کی طرف سے جو غلبہ آئے گاوہ میراث کے طور پر آئے گا۔ایسا غلبہ ہوگا جو تمہاری جائیداد بن جائے گا۔اس وقت جو قربانیاں کرو گے ان کا بھی خدا اجر عطا فرمائے گا۔اس وقت بھی ایسی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے کہ جہاد کے تقاضے تمہیں اپنی طرف بلائیں لیکن جو نمایاں