خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 619 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 619

خطبات طاہر جلد 14 619 خطبہ جمعہ 25 اگست 1995 ء اللہ کی میراث اور اسے قرضہ حسنہ دینے کا سنہ دینے کا مطلب مالی قربانی سے غیر معمولی فضل اترتے ہیں۔( خطبه جمعه فرموده 25 /اگست 1995 ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيْرَاتُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَا يَسْتَوِى مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقْتَل أُولَيْكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَ قَتَلُوا وَكُلًّا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنَى وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْحِفَهُ لَهُ وَلَةً أَجْرُ كَرِيمُ (الحديد: 12-11) پھر فرمایا:۔مالی قربانی کے متعلق جو میں مضمون بیان کر رہا تھا ابھی وہ تشنہ ہی تھا کہ خطبے کا وقت ختم ہو گیا۔چند اور آیات کے حوالے سے ایک تسلسل کی صورت میں اس مضمون کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ الحدید کی آیات 11 اور 12 ہیں۔پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَالَكُمْ أَلَّا تُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاتُ السَّمَوتِ