خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 587 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 587

خطبات طاہر جلد 14 587 خطبہ جمعہ 11 اگست 1995ء ششدر رہ جاتے ہیں۔کہتے ہیں ناممکن ہے کہ دنیا کی کسی ترقی یافتہ قوم میں بھی اس دیانت داری کے ساتھ ، اس اخلاص کے ساتھ، اس نظم وضبط کے ساتھ مالی قربانی کے نظام کی حفاظت کی جائے اور اسے آگے بڑھایا جائے۔یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو جماعت احمدیہ کے سوا دنیا کی کسی جماعت کو نصیب نہ ہوا نہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے لئے ایمان کی ضرورت ہے اور تمام مالی قربانیوں کے تقاضوں کو اللہ تعالیٰ نے ایمان کے ساتھ باندھا ہے، ایمان کو پہلے رکھا ہے اور مالی قربانی کو بعد میں۔پس حقیقت میں مالی قربانی ایمان ہی سے پیدا ہوتی ہے اور اس میں ان لوگوں کا بھی جواب ہے جو سمجھتے ہیں کہ مالی قربانی پر بے وجہ زور دیا جارہا ہے۔مالی قربانی تو در حقیقت ایمان کا پیمانہ ہے اور تمام دنیا میں جماعتی ایمان جو ترقی کر رہا ہے اسی کا فیض ہے کہ مال ترقی کر رہے ہیں۔ورنہ ایمان ترقی نہ کرے تو کوئی سر پھرا ہے جو اپنی جیب سے پیسے نکال کر خواہ مخواہ کسی غرض کے لئے پیش کر دے۔لوگ تو دوسروں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالتے ہیں کہ کسی طرح ان کے پیسے نکل کر ہماری جیبوں میں آئیں۔یہ جماعت ہے جو اپنی جیبوں سے پیسے نکال کر دوسروں کی جیبیں بھر رہی ہے یعنی خدا کے ان کارندوں کے سپر د کرتی ہے جو ان سے مانگنے کے لئے آتے ہیں۔پس یہ ایک بے مثل اعزاز ہے۔اللہ اس اعزاز کو ہمیشہ قائم رکھے۔یہ بھی قائم رہے گا اگر ہم اپنے ایمان کی حفاظت کریں اور خدا ہمارے ایمان کو پہلے سے ہمیشہ آگے بڑھاتا رہے۔اب میں ان آیات کی کچھ تفسیر کرتا ہوں جو میں نے پڑھی تھیں لیکن اس سے پہلے ایک اعلان بھول گیا تھا۔جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ کا اس وقت تیرھواں جلسہ سالانہ شروع ہے جو تین دن جاری رہ کر 13 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔یہ براہ راست اس وقت میرا خطبہ سن رہے ہیں۔اس لئے ہمارے عالمگیر اجتماع میں آپ شامل ہیں اور ہماری دعاؤں میں بھی شامل رہیں گے انشاء اللہ۔اللہ آپ کو بہت برکت دے اور بہت بڑھائے۔تبلیغ کے لحاظ سے کافی کمزوری ہے اس جماعت میں۔اللہ رحم کرے۔دوسرا U۔S۔A کی خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہے جو آج 11 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔یہ بھی تین دن جاری رہے گا اور 13 راگست کو بروز اتوار اختتام پذیر ہوگا غالبا جمعہ کی نشریات بھی براہ راست ہوتی ہیں وہاں لیکن سارے صبح سن نہیں سکتے اتنی جلدی۔اس لئے پھر دوبارہ اس وقت بھی دکھائی جاتی ہے جب ہماری U۔S۔A اور کینیڈا کی ٹیلی ویژن شروع ہوتی ہے یعنی تین